LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
روس کے یوکرین کے شمال مشرقی علاقے میں میزائل حملے، 10 افراد ہلاک، 18 زخمی امریکا کی عالمی فوجداری عدالت کی صدر اور سینئر پراسیکیوٹر پر پابندیاں عائد گوگل کا پاکستان میں مقامی دفتر ڈیجیٹل تبدیلی کی جانب اہم پیشرفت ہے، شزا فاطمہ اسرائیلی جنگی طیاروں کا شام کے فضائی اڈے پر حملہ سعودی اور عراقی وزیر خارجہ کا رابطہ، علاقائی صورتحال، تعلقات مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال سعودی کابینہ کا کثیر القومی بحری دفاعی اتحاد کے انسٹی ٹیوشنل، آپریشنل ہونے کا خیر مقدم ایران نے میزائل داغے جانے سے متعلق یو اے ای کا بیان مسترد کر دیا خطے میں کشیدگی: متحدہ عرب امارات نے ایران سے تمام تجارتی، مالی معاملات معطل کر دیئے غزہ میں اسرائیلی فضائی حملہ، 6 فلسطینی شہید، 14 زخمی پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج انسانی ہمدردی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے بانی پی ٹی آئی کی صحت کیلئے دعا گو ہوں، طبی سہولیات ملنا سب کا حق ہے: شرجیل میمن وزیر داخلہ کی شہید میجر احسان کی رہائشگاہ آمد، اہلخانہ سے اظہار تعزیت آبنائے ہرمز پر امریکا ایران ثالثی کی نئی کوششیں کی جائیں گی: قطر محمد علی درانی کا بہاولپور اور ہزارہ کو فوری ماڈل صوبے بنانے کا مطالبہ انمول پنکی کیخلاف قتل بالسبب کے مقدمہ میں فرد جرم عائد، ملزمہ کا صحت جرم سے انکار

7 ویں این ایف سی اور آرٹیکل 160 کی وضاحت کے لیے وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کر لیا ہے: مزمل اسلم

Web Desk

20 July 2026

خیبرپختونخوا حکومت کے رہنما مزمل اسلم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ صوبائی حکومت نے 7 ویں نیشنل فنانس کمیشن (NFC) ایوارڈ کے معاملے پر آئین کے آرٹیکل 160 کی وضاحت کے لیے وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کر لیا ہے، جس پر چیف جسٹس نے تمام اعتراضات ختم کر کے کیس نمبر الاٹ کر دیا ہے۔ انہوں نے کونسل آف کامن انٹرسٹ (CCI) کے آئینی تقاضے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہر 3 ماہ بعد اس کا اجلاس ہونا ضروری ہے، مگر آخری اجلاس 2025 میں ہوا تھا، جس کی وجہ سے وفاق اور صوبوں کے مسائل التوا کا شکار ہیں۔ ملک میں گندم کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 32 ملین ٹن گندم کی موجودگی اور 28 ملین ٹن کی ضرورت کے باوجود گندم کا بحران جنم لے چکا ہے، جبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی نقل و حمل پر غیر اعلانیہ پابندی اور کسانوں کو 3500 روپے کے بجائے 4500 روپے سے زائد پر خریداری کی بدانتظامی نے زراعت کو شدید متاثر کیا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بات کرتے ہوئے انہوں نے اوگرا پالیسی اور حکومت کے اقدامات کو آڑے ہاتھوں لیا اور خبردار کیا کہ پیٹرولیم مافیا کی وجہ سے ملک میں تیل کا نیا بحران جنم لے سکتا ہے۔