LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
گلگت بلتستان کے عوام کی فلاح کیلئے نومنتخب حکومت کے ساتھ کام کریں گے: وزیراعظم وفاق نے صوبوں سے نئے ترقیاتی ایجنڈے، پہلےمنصوبوں پر عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی بھارتی آبی جارحیت پر ٹاسک فورس قائم کریں گے: مراد علی شاہ ’60 فیصد سے زائد امریکی عوام ایران امریکا امن معاہدے کے حامی ہیں’، ٹرمپ نے سروے نتائج شیئر کردیے بحیرہ جنوبی چین میں جھڑپ، چین اور فلپائن کے فوجی آپس میں گتھم گتھا، ویڈیو وائرل گیس سیکٹر کے گردشی قرضے پر آئی ایم ایف کی نئی شرائط پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی افغان طالبان رجیم میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیاں، عالمی سطح پر آوازیں اٹھنے لگیں بھارتی نوجوان یک زبان، کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج میں مودی کے استعفیٰ کا مطالبہ دریائے سندھ میں کالا باغ اور چناب میں خانکی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب عالمی منڈی میں خام تیل کی بڑھتی قیمتوں نے حصص بازاروں کو ہلا کر رکھ دیا طلبہ کی مدد کیلئے مصنوعی ذہانت سے چلنے والا انسانی روبوٹ متعارف امریکا کے مسلسل دسویں رات حملے، ایران کی کویت اور بحرین میں جوابی کارروائی پہلی بار AI نے دوسری اے آئی کمپنی کو ہیک کر دیا گوگل نے اینڈرائیڈ 16 میں سکیورٹی خامی کی تصدیق کر دی

وفاقی حکومت کا کفایت شعاری اقدامات جاری رکھنے کا فیصلہ

Web Desk

20 July 2026

وفاقی حکومت نے سرکاری اخراجات پر قابو پانے کے لیے رواں مالی سال میں بھی سخت کفایت شعاری اقدامات جاری رکھنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ وفاقی کابینہ سے باقاعدہ منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے عملدرآمد کے لیے وزارتِ خزانہ کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔ فیصلے کے تحت گزشتہ 3 سال سے خالی تمام سرکاری آسامیوں کو ختم کر دیا جائے گا جبکہ نئی اسامیوں کی تخلیق، ہر قسم کی گاڑیوں اور مشینری و آلات کی خریداری پر پابندی برقرار رہے گی۔ اس کے علاوہ سرکاری خرچ پر بیرونِ ملک علاج اور غیر ضروری غیر ملکی دوروں پر عائد مکمل قدغن بھی بدستور نافذ العمل رہے گی۔ ذرائع کے مطابق ان فیصلوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن وزارتِ خزانہ کی جانب سے جلد جاری کر دیا جائے گا۔