وزیراعظم کی قومی ترقیاتی منصوبوں کو بروقت اعلیٰ معیار کیساتھ مکمل کرنے کی ہدایت
Web Desk
20 July 2026
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے ایک اہم ملاقات کی، جس میں ملک بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے وزیراعظم کو جاری منصوبوں کے مراحل، ان پر ہونے والے کام کی رفتار اور مستقبل کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ قومی اہمیت کے تمام ترقیاتی منصوبوں کو اعلیٰ معیار کو برقرار رکھتے ہوئے مقررہ مدت کے اندر ہر صورت مکمل کیا جائے، کیونکہ عوامی فلاح و بہبود، روزگار کی فراہمی اور پائیدار معاشی ترقی کے لیے ان منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم نے تمام متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو باہمی تعاون بڑھانے اور منصوبوں پر عملدرآمد کی رفتار مزید تیز کرنے کی تاکید کی تاکہ ان کے ثمرات بلا تاخیر عوام تک پہنچ سکیں۔
متعلقہ عنوانات
گلگت بلتستان کے عوام کی فلاح کیلئے نومنتخب حکومت کے ساتھ کام کریں گے: وزیراعظم
21 July 2026
وفاق نے صوبوں سے نئے ترقیاتی ایجنڈے، پہلےمنصوبوں پر عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی
21 July 2026
اعجاز چوہدری کا سزا معطلی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع
21 July 2026
بھارتی آبی جارحیت پر ٹاسک فورس قائم کریں گے: مراد علی شاہ
21 July 2026
’60 فیصد سے زائد امریکی عوام ایران امریکا امن معاہدے کے حامی ہیں’، ٹرمپ نے سروے نتائج شیئر کردیے
21 July 2026
بحیرہ جنوبی چین میں جھڑپ، چین اور فلپائن کے فوجی آپس میں گتھم گتھا، ویڈیو وائرل
21 July 2026
کراچی: مبینہ زیادتی کے بعد ڈھائی سالہ بچی کا قتل، کپڑوں سے 3 افراد کا ڈی این اے مل گیا
21 July 2026
گیس سیکٹر کے گردشی قرضے پر آئی ایم ایف کی نئی شرائط
21 July 2026