LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان، نئی قیمتوں کا اطلاق 17 نومبر کو ایک روز کے لیے ہوگا امیرِ تبلیغی جماعت مولانا نذر الرحمن کی نمازِ جنازہ لاہور میں ادا کر دی گئی، اندرون و بیرونِ ممالک سے لاکھوں افراد کی شرکت اڈیالہ جیل میں خاتون قیدی کے سیل سے 7 چھوٹے سانپ نکلنے کی خبر بے بنیاد اور من گھڑت قرار: سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل امریکا اب دنیا کا عظیم ترین ملک ہے، دو سال پہلے ایسا نہیں تھا، ٹرمپ پاکستانی گیمر عاطف بٹ نے تھائی لینڈ میں ٹیکن 8 چیمپئن شپ جیت لی 10 ویں پاکستان صنعتی نمائش اختتام پذیر، 150 ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی شرکت اگر بانی کو کچھ ہوا تو حکمران اور انہیں قید رکھنے والے تمام افراد ذمہ دار ہوں گے: علامہ ناصر عباس اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق شاہ سلمان کا نئی عسکری تقرریوں کا شاہی فرمان جاری، اہم عہدوں پر تبدیلیاں پاکستان خطے میں ترقی، امن اور استحکام کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا: اسحاق ڈار ای سی او ممالک کے درمیان علاقائی تعاون، معاشی انضمام کے فروغ کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم ایم کیو ایم پاکستان کا وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے پھر استعفے کا مطالبہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جیل میں ملاقات کرا دی گئی روس یوکرین میں ڈرون جنگ شدت اختیار کرگئی، دونوں جانب بھاری نقصانات موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مشترکہ عالمی حکمت عملی ناگزیر: مراد علی شاہ

عامر خان کی چیئرمین سینیٹ سے ملاقات، کھیلوں کے فروغ پر گفتگو

Web Desk

19 July 2026

عالمی شہرت یافتہ برطانوی پاکستانی باکسر عامر خان نے اسلام آباد میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے ایک اہم ملاقات کی، جس میں ملک میں کھیلوں کے فروغ، نوجوانوں کی فلاح و بہبود، اوورسیز پاکستانیوں کے کردار اور موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے عامر خان کی عالمی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی انتھک محنت اور عزم سے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کھیل نوجوانوں میں نظم و ضبط، برداشت اور مثبت سوچ کو فروغ دیتے ہیں، اور باصلاحیت نوجوانوں کا ملکی سیاست میں حصہ لینا ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ایک خوش آئند عمل ہے۔ یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے پورے سیاسی کیریئر میں ہمیشہ صحت مند سرگرمیوں کی سرپرستی کی ہے۔

ملاقات کے دوران باکسر عامر خان نے پاکستان میں کھیلوں کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کراچی میں ایک جدید باکسنگ اکیڈمی اور سپورٹس کمپلیکس کے قیام پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔ عامر خان نے پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کے ساتھ مل کر کھیلوں کے فروغ کے لیے کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا اور ساتھ ہی یہ بڑا اعلان بھی کیا کہ وہ مستقبل میں عوام کی عملی خدمت کے لیے سیاست کے میدان میں اترنے کا باقاعدہ ارادہ رکھتے ہیں۔