LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ثالثوں کی امریکا اور ایران کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی کیلئے کوششیں دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ پر نچلے درجے کا سیلاب، ضلعی انتظامیہ الرٹ ایران کو ایک امریکی فوجی کے قتل کی کئی گنا زیادہ قیمت چکانا پڑے گی: ٹرمپ آبنائے ہرمز میں دو یونانی بحری جہازوں پر میزائل حملے لبنان اور اسرائیل کے درمیان مفاہمتوں پر عمل درآمد شروع، سکیورٹی زونز قائم حوثیوں کی سعودی عرب کے خلاف بحری ناکہ بندی کا اعلان ایرانی حملوں میں درجنوں امریکی فوجی زخمی ہوئے اور نقصانات چھپایا گیا: نیویارک ٹائمز ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی پاکستان پہنچ گئے، محسن نقوی نے استقبال کیا فیلڈ مارشل سے کینیڈین وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق آبنائے ہرمز سے امریکی اتحادیوں کی آمدورفت مشکل بنائیں گے، ایرانی فوج کا انتباہ لنڈی کوتل اور جمرود میں سیلابی ریلے میں بہنے والے 6 افراد کی لاشیں برآمد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے ہاں چوتھے بچے کی ولادت؛ نوزائیدہ بیٹے کا نام ایلک نیل وینس رکھ دیا 7 ویں این ایف سی اور آرٹیکل 160 کی وضاحت کے لیے وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کر لیا ہے: مزمل اسلم اینڈی برنہم نے برطانیہ کے 59ویں وزیر اعظم کا عہدہ سنبھال لیا پاکستان اور کینیڈا کے تعلقات میں نیا سنگِ میل، اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق

19 تا 23 جولائی شدید بارشوں کا الرٹ جاری، سیلاب کا خدشہ

Web Desk

19 July 2026

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 19 سے 23 جولائی کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں شدید مون سون بارشوں، فلیش سیلاب، دریاؤں میں طغیانی اور اربن فلڈنگ کا ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق، مون سون اور مغربی ہواؤں کا ایک طاقتور سلسلہ 20 سے 23 جولائی تک گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور بالائی پنجاب میں موسلا دھار بارشوں کا باعث بنے گا، جس سے فلیش سیلاب اور پہاڑی نالوں میں طغیانی کا شدید خطرہ ہے۔ الرٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ دریائے چناب کے مقام مارالہ اور دریائے جہلم کے منگلا کے بالائی حصے سمیت دریائے کابل، پنجکوڑہ، سوات اور چترال میں پانی کی سطح بلند ہو سکتی ہے۔ مزید برآں، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، لاہور اور گوجرانوالہ سمیت پنجاب و خیبر پختونخوا کے متعدد شہروں کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو ہنگامی مشینری اور ریسکیو ٹیموں کو الرٹ رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے شہریوں کو غیر ضروری سفر اور برساتی نالوں سے دور رہنے کی تاکید کی ہے۔