ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمر کیمپ 2026 میں شریک طلبہ و طالبات کے ساتھ خصوصی نشست
Web Desk
19 July 2026
ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (ڈی جی آئی ایس پی آر) نے سمر کیمپ 2026 میں شریک طلبہ و طالبات کے ساتھ ایک خصوصی نشست کا اہتمام کیا، جس میں قومی سلامتی، دہشت گردی اور ملک کو درپیش معاصر چیلنجز پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔ آئی ایس پی آر کے اس سمر کیمپ میں پاکستان بھر کے 18 سے زائد شہروں سے نویں سے بارہویں جماعت کے 4 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات شریک ہیں۔ اس موقع پر شرکا کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان کو درپیش داخلی و بیرونی سیکیورٹی چیلنجز سمیت بلوچستان میں بھارتی پراکسی ‘فتنہ الہندوستان’ اور ‘فتنہ الخوارج’ کی دہشت گردی کے ناپاک کردار کے بارے میں مؤثر آگہی حاصل ہوئی۔ طلبہ و طالبات نے موجودہ دور میں غلط معلومات اور پروپیگنڈے کے خلاف شعور بیدار کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، یہ سمر کیمپ نوجوانوں میں قومی شعور بیدار کرنے اور ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور کینیڈا کے درمیان ترجیحی شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
20 July 2026
عمران خان سے ملاقاتوں کا کیس: عدالت کا جیل انتظامیہ سے ریکارڈ پیش کرنے کا حکم
20 July 2026
امریکا کا بوشہر میں زیر تعمیر نیوکلیئر پاور پلانٹ پر حملہ خطے کیلئے خطرناک ہے: ایران
20 July 2026
طوفانی بارشیں، بادل پھٹنے سے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال، لینڈسلائیڈنگ سے 4 مزدور جاں بحق
20 July 2026
وفاقی حکومت کا کفایت شعاری اقدامات جاری رکھنے کا فیصلہ
20 July 2026
شہباز شریف کے ہتکِ عزت دعوے کا کیس، وکیل کی درخواست پر دلائل طلب
20 July 2026
قائمہ کمیٹیوں میں واپسی کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کی منظوری سے مشروط
20 July 2026
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد سے زائد اضافہ
20 July 2026