LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان، نئی قیمتوں کا اطلاق 17 نومبر کو ایک روز کے لیے ہوگا امیرِ تبلیغی جماعت مولانا نذر الرحمن کی نمازِ جنازہ لاہور میں ادا کر دی گئی، اندرون و بیرونِ ممالک سے لاکھوں افراد کی شرکت اڈیالہ جیل میں خاتون قیدی کے سیل سے 7 چھوٹے سانپ نکلنے کی خبر بے بنیاد اور من گھڑت قرار: سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل امریکا اب دنیا کا عظیم ترین ملک ہے، دو سال پہلے ایسا نہیں تھا، ٹرمپ پاکستانی گیمر عاطف بٹ نے تھائی لینڈ میں ٹیکن 8 چیمپئن شپ جیت لی 10 ویں پاکستان صنعتی نمائش اختتام پذیر، 150 ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی شرکت اگر بانی کو کچھ ہوا تو حکمران اور انہیں قید رکھنے والے تمام افراد ذمہ دار ہوں گے: علامہ ناصر عباس اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق شاہ سلمان کا نئی عسکری تقرریوں کا شاہی فرمان جاری، اہم عہدوں پر تبدیلیاں پاکستان خطے میں ترقی، امن اور استحکام کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا: اسحاق ڈار ای سی او ممالک کے درمیان علاقائی تعاون، معاشی انضمام کے فروغ کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم ایم کیو ایم پاکستان کا وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے پھر استعفے کا مطالبہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جیل میں ملاقات کرا دی گئی روس یوکرین میں ڈرون جنگ شدت اختیار کرگئی، دونوں جانب بھاری نقصانات موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مشترکہ عالمی حکمت عملی ناگزیر: مراد علی شاہ

نورین نیازی کو این سی سی آئی اے کا نوٹس، 20 جولائی کو طلب کرلیا

Web Desk

18 July 2026

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے نورین نیازی کو سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر متنازع مواد شیئر کرنے سے متعلق جاری انکوائری کے سلسلے میں باقاعدہ نوٹس جاری کر دیا ہے۔ ادارے کی جانب سے جاری کردہ آفیشل نوٹس کے مطابق، نورین نیازی کو 20 جولائی 2026 کو اسلام آباد میں قائم این سی سی آئی اے کے دفتر میں ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے تاکہ وہ اس کیس کے حوالے سے اپنا تفصیلی بیان ریکارڈ کرا سکیں۔

این سی سی آئی اے کے حکام کا کہنا ہے کہ نورین نیازی کے خلاف ریاستی اداروں کے بارے میں مبینہ طور پر جھوٹا، بے بنیاد اور اشتعال انگیز مواد سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر پھیلانے کے سنگین الزام کے تحت قانونی تحقیقات کی جا رہی ہیں، اور اسی سلسلے میں ان کی طلبی عمل میں آئی ہے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے نے واضح کیا ہے کہ نورین نیازی مقررہ تاریخ پر ہر صورت ذاتی حیثیت میں پیش ہوں اور قانون کے دائرے میں جاری اس انکوائری میں تفتیشی ٹیم کے ساتھ مکمل تعاون کو یقینی بنائیں۔