LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمر کیمپ 2026 میں شریک طلبہ و طالبات کے ساتھ خصوصی نشست ایرانی فوج کے کویت میں دو امریکی فوجی اڈوں پر ڈرون حملے، اسلحہ ڈپو، ریڈارز تباہ امریکا کے مسلسل آٹھویں رات ایران پر حملے، آبنائے ہرمز کے قریبی شہروں میں دھماکے فٹ بال کے عالمی میلے کا آج رات فیصلہ کن معرکہ، تاج کس کے سر سجے گا؟ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اور خوشحالی مسئلہ کشمیر کے حل سے وابستہ ہے: صدر، وزیراعظم طبی تعلیم اور تحقیق میں پاک-امریکہ تعاون کا بڑا معاہدہ؛ نیویارک میں ایم او یو پر دستخط، ٹرمپ کی دعوت پر لبنانی صدر اہلیہ کے ہمراہ واشنگٹن پہنچ گئے متحدہ عرب امارات کا کشیدگی میں فوری کمی اور مذاکرات کی بحالی کا مطالبہ سعودی اور کویتی وزرائے خارجہ کی خطے میں ایرانی حملوں کی مذمت مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، امریکا کا اپنے شہریوں کو دنیا بھر میں محتاط رہنے کا مشورہ امریکی افواج کو ایران کے جوابی اقدامات سے بچنے کیلئے فوری نکل جانا چاہیے، ابراہیم عزیزی ایران نے شمالی عراق کے کرد علاقے سے ملحق دو سرحدی گزر گاہیں بند کر دیں ایران کے شمالی عراق میں کرد اپوزیشن گروپ کے ٹھکانوں پر حملے اربیل میں ڈرون حملوں کے بعد امریکی قونصل خانے کا فضائی دفاعی نظام فعال کردیا گیا ایران کے جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، ایرانی میڈیا

شدید دھند نے مری کو لپیٹ میں لے لیا، حدِ نگاہ متاثر ہونے سے انتباہ جاری

Web Desk

18 July 2026

ملکہ کوہسار مری اور اس کے گردونواح میں شدید دھند کے باعث مختلف شاہراہوں پر حدِ نگاہ انتہائی کم ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر اور گاڑیوں کی رفتار سست پڑ گئی ہے۔ ڈی پی او مری ڈاکٹر محمد رضا تنویر کے مطابق، خراب موسمی صورتحال اور دھند کے پیشِ نظر مری پولیس اور ٹریفک وارڈنز کو فوری طور پر ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے، جبکہ مری آنے والے شہریوں اور سیاحوں کی رہنمائی و مدد کے لیے اضافی نفری مختلف اہم شاہراہوں پر تعینات کر دی گئی ہے۔

ڈی پی او مری نے شہریوں اور سیاحوں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ موجودہ ناموافق موسمی حالات میں کسی بھی قسم کے غیر ضروری سفر سے مکمل گریز کریں۔ انہوں نے مری میں موجود مقامی افراد اور باہر سے آنے والے سیاحوں پر زور دیا کہ وہ دورانِ ڈرائیونگ گاڑیاں انتہائی احتیاط سے چلائیں، گاڑیوں کی رفتار کم رکھیں، فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور ٹریفک قوانین کی پابندی کو یقینی بنائیں۔ موسمی چیلنج سے نمٹنے کے لیے ڈی پی او نے خود بھی مختلف شاہراہوں کا دورہ کر کے ٹریفک پلان کی نگرانی شروع کر دی ہے تاکہ سڑکوں پر ٹریفک کا بہاؤ برقرار رکھا جا سکے اور کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال یا حادثے کی صورت میں بروقت امدادی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔