بائنانس قیادت کا پاکستان کا دورہ، وزیراعظم و آرمی چیف سے اہم ملاقاتیں
Web Desk
6 December 2025
اسلام آباد: بائنانس کی سینئر لیڈرشپ نے پاکستان کا اہم دورہ کرتے ہوئے ڈیجیٹل اثاثہ جات کے ضابطوں کے حوالے سے اعلیٰ حکومتی قیادت سے ملاقاتیں کیں، جہاں حکومتِ پاکستان نے کرپٹو اور ورچوول اثاثہ جات کے شعبے میں مضبوط ریگولیٹری فریم ورک کے قیام کے عزم کا اعادہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق بائنانس کے گلوبل سی ای او رچرڈ ٹینگ سمیت کمپنی کی اعلیٰ قیادت اسلام آباد پہنچی اور وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف، چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اہم ملاقاتیں کیں۔
اجلاس میں ڈیجیٹل فنانس، کرپٹو ایکو سسٹم، سائبر سکیورٹی، مالیاتی ٹیکنالوجی کے مواقع اور پاکستان میں جدید ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی ضرورت پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر چیئرمین پاکستان ورچوول ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) بلال بن ثاقب نے بھی شرکت کی اور ریگولیٹری اتھارٹی کی کارکردگی سمیت ڈیجیٹل اثاثہ جات سے متعلق جاری اقدامات پر اجلاس کو بریفنگ دی۔
حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان کا مقصد عالمی معیارات کے مطابق ایک مضبوط، محفوظ اور شفاف نظام تشکیل دینا ہے، جس سے نہ صرف سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا بلکہ جدید مالیاتی ٹیکنالوجی کے فروغ میں بھی مدد ملے گی۔
بائنانس کی اعلیٰ قیادت نے پاکستان کی جانب سے ڈیجیٹل معاشی اصلاحات کے عزم کو سراہا اور فنانشل ٹیکنالوجی کے میدان میں مزید تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
متعلقہ عنوانات
ایران امریکا مذاکرات کا نیا دور، امریکی نیوز ویب سائٹ کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا
10 July 2026
امریکا کیساتھ تنازع ایران کے ہتھیار ڈالنے سے کبھی ختم نہیں ہوگا، باقر قالیباف
10 July 2026
پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا آبادی والا ملک، 2050 تک آبادی 40 کروڑ تک پہنچنے کا خدشہ
10 July 2026
وزیراعظم شہباز شریف کا امیر قطر سے رابطہ، حملوں کے تناظر میں عوام کیساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار
10 July 2026
میرا قتل ہوا تو ایران پر غیرمعمولی بمباری کی جائے گی۔ ٹرمپ
10 July 2026
چین کا ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی برقرار رکھنے کا مطالبہ
10 July 2026
امریکا نے ایران پر مزید پابندیاں عائد کردیں
10 July 2026
ترکیہ نے نیتن یاہو حکومت کو بین الاقوامی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ قرار دیدیا
10 July 2026