LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
جیٹ فیول کی قیمت میں 40 روپے 35 پیسے فی لیٹر کا بڑا اضافہ؛ ہوائی سفر مزید مہنگا ہونے کا امکان، فیفا کا ورلڈ کپ فاتح سکواڈ کو پہلی بار ٹرافی و میڈلز کیساتھ خصوصی چیمپئن رنگز دینے کا اعلان پاکستان میں دھکے کے بغیر کوئی چیز نہیں چلتی: خواجہ آصف سوات میں گلیشیئر پھٹ گیا، تین کوہ پیما زخمی، ایک لاپتا ٹرمپ کا ایران کے خلاف وسیع فوجی آپریشن پر غور، درجنوں طیارے اسرائیل روانہ پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل پر لیوی برقرار، نوٹیفکیشن جاری ٹرانسپورٹ کرایوں میں 15 فی صد اضافے کا اعلان امریکی فضا آلودہ کرنے پر کینیڈا کو بھاری ٹیرف ادا کرنا ہوگا، صدر ٹرمپ امریکی حملوں میں صرف ایرانی عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا: وائٹ ہاؤس واٹس ایپ اور بینک اکاؤنٹس ہیکنگ میں اضافہ، این سی سی آئی اے کا الرٹ اسرائیل کا غزہ میں جنازے پر حملہ، کم از کم 14 فلسطینی شہید ایران کے کویت، بحرین اور اردن میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملے، کئی اہلکار زخمی بحرین میں فضائی حملے کا الرٹ جاری، سائرن فعال کر دیے گئے ایران اور عرب ممالک کے درمیان بات چیت کیلئے روس متحرک ایران کے جنگ بندی قبول کرنے سے امریکا کو بحری ناکہ بندی مضبوط بنانے کا موقع ملا، محسن رضائی

پاکستان میں دھکے کے بغیر کوئی چیز نہیں چلتی: خواجہ آصف

Web Desk

18 July 2026

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان میں دھکے کے بغیر کوئی چیز نہیں چلتی، ملک کو آگے بڑھانے کے لیے سیاست دانوں اور انتظامیہ کو مل کر کام کرنا ہو گا۔ سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اہم انفراسٹرکچر منصوبوں پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ کھاریاں سے راولپنڈی موٹروے منصوبے کا تقریباً 205 ارب روپے کا ٹھیکہ فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (FWO) کو دیا جا چکا ہے، جبکہ دریائے چناب پر پل کی تعمیر بھی آخری مراحل میں ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ رنگ روڈ کے پہلے مرحلے پر جلد کام شروع ہوگا جو وزیرآباد روڈ، ڈسکہ روڈ، پسرور روڈ اور کشمیر روڈ کو آپس میں منسلک کرے گا۔ انہوں نے مالی دباؤ کے باوجود فنڈز کی فراہمی پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیراعظم اور عسکری قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے شہر کو موٹروے سے جوڑ کر اس کی محرومی کا ازالہ کیا تھا، اور اب یہ نئے منصوبے سیالکوٹ کی معاشی اور برآمدی اہمیت میں انقلابی تبدیلی لائیں گے۔