LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کے مختلف شہروں میں دھماکے، خارگ جزیرے کے قریب آئل ٹینکر پر بھی حملہ: ایرانی میڈیا امریکا نے ایران میں مزید حملے کیے تو جنگ کا رخ بدل سکتا ہے، مشیر ایرانی سپریم لیڈر ایرانی سپریم لیڈر کے ہر حکم پر عمل کریں گے؛ حوثی کمانڈر کا دوٹوک اعلان ناروے میں خوفناک آتشزدگی، 100 سے زائد گھر جل گئے ایرانی فوجی صلاحیتیں کمزور کرنے کا مشن، امریکا کے مسلسل ساتویں رات ایران پر حملے حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، تحریری معاہدہ طے پا گیا ایرانی وزارت توانائی کی شہریوں سے بجلی کا استعمال کم کرنے کی اپیل 27 جولائی کو جب کشمیر میں ڈبے کھلیں گے تو ہر طرف شیر ہی شیر ہوگا: مریم اورنگزیب خطے کے پانیوں میں امریکی فوج کی نقل و حرکت، انکے فوجی ساز و سامان پر نظر ہے: ایران فارما سیوٹیکل صنعت کو عالمی سطح پر نمایاں کرنے کا منصوبہ پیش کر دیا: مصطفیٰ کمال خلائی سائنسدانوں کے استعفوں کے بعد مودی سرکار پریشان، رضاکارانہ ریٹائرمنٹ اور استعفوں پر پابندی لگادی پٹرولیم قیمتوں کی ڈی ریگولیشن مسترد، پٹرول پمپ مالکان کی ہڑتال کی دھمکی پاسدارانِ انقلاب کا قطر میں امریکی العدید ایئر بیس کو نشانہ بنانے کا دعویٰ عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم: پٹرول 5 روپے 44 پیسے اور ڈیزل ریکارڈ 31 روپے 5 پیسے مہنگا ایرانی حملے میں بجلی اور ڈی سیلینیشن پلانٹ کو نقصان پہنچا: کویت

27 جولائی کو جب کشمیر میں ڈبے کھلیں گے تو ہر طرف شیر ہی شیر ہوگا: مریم اورنگزیب

Web Desk

17 July 2026

سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے راولپنڈی میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ 27 جولائی کو جب آزاد کشمیر میں انتخابی ڈبے کھلیں گے تو ہر طرف مسلم لیگ (ن) کا انتخابی نشان ‘شیر’ ہی نظر آئے گا۔ انہوں نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے عوام سے کہا کہ جو بھی آپ سے ووٹ مانگنے آئے، اس سے لازمی پوچھیں کہ وہ اپنے صوبے میں کیا کارکردگی دکھا کر آئے ہیں؟ مریم اورنگزیب نے واضح کیا کہ کشمیر کی ترقی پاکستان کی خوشحالی سے جڑی ہوئی ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ نواز شریف نے 13 ویں ترمیم کے ذریعے کشمیریوں کو ان کے حقوق دیے اور تاریخی بجٹ فراہم کیا، جبکہ موجودہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی کشمیر کے لیے 100 ارب روپے کا خطیر ترقیاتی بجٹ مختص کیا ہے۔ انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ جس طرح پنجاب میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے ترقی کی مثال قائم کی ہے، بالکل اسی طرز پر کشمیر میں بھی ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے جائیں گے۔