پٹرولیم قیمتوں کی ڈی ریگولیشن مسترد، پٹرول پمپ مالکان کی ہڑتال کی دھمکی
Web Desk
17 July 2026
آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے حکومت کی مجوزہ پٹرولیم پرائس ڈی ریگولیشن پالیسی کو یکسر مسترد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر یہ فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو آئندہ ہفتے ملک گیر احتجاج اور ہڑتال پر غور کیا جائے گا۔ ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین نعمان علی بٹ نے حکومت سے پالیسی پر نظرثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مسائل کا بوجھ پٹرول پمپ مالکان پر نہ ڈالا جائے اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے ساتھ قیمتوں کے تعین سے قبل تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر کے تقریباً 15 ہزار پٹرول پمپ مالکان نئی پالیسی پر شدید تحفظات رکھتے ہیں کیونکہ اس سے آئل ٹینکرز، ٹرانسپورٹیشن اور قیمتوں کے تعین کا موجودہ نظام بری طرح متاثر ہوگا۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ یکطرفہ فیصلوں کے بجائے پٹرول پمپ مالکان سے مشاورت کر کے ایک قابلِ عمل پالیسی مرتب کی جائے۔
متعلقہ عنوانات
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، تحریری معاہدہ طے پا گیا
17 July 2026
ایرانی وزارت توانائی کی شہریوں سے بجلی کا استعمال کم کرنے کی اپیل
17 July 2026
27 جولائی کو جب کشمیر میں ڈبے کھلیں گے تو ہر طرف شیر ہی شیر ہوگا: مریم اورنگزیب
17 July 2026
خطے کے پانیوں میں امریکی فوج کی نقل و حرکت، انکے فوجی ساز و سامان پر نظر ہے: ایران
17 July 2026
فارما سیوٹیکل صنعت کو عالمی سطح پر نمایاں کرنے کا منصوبہ پیش کر دیا: مصطفیٰ کمال
17 July 2026
خلائی سائنسدانوں کے استعفوں کے بعد مودی سرکار پریشان، رضاکارانہ ریٹائرمنٹ اور استعفوں پر پابندی لگادی
17 July 2026
پاسدارانِ انقلاب کا قطر میں امریکی العدید ایئر بیس کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
17 July 2026
عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم: پٹرول 5 روپے 44 پیسے اور ڈیزل ریکارڈ 31 روپے 5 پیسے مہنگا
17 July 2026