عام انتخابات 2026: آزاد کشمیر میں جدید رزلٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کرانے کی تیاری
Web Desk
17 July 2026
آزاد کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں عام انتخابات 2026 کے لیے تیار کیے جانے والے جدید رزلٹ مینجمنٹ سسٹم (RMS) پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران آئی ٹی بورڈ کے تعاون سے متعارف کرائے جانے والے اس نئے سسٹم پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اس جدید نظام کے ذریعے انتخابی نتائج کو انتہائی شفاف، درست اور بروقت مرتب کیا جا سکے گا، جبکہ عوام اور امیدوار حلقہ وار اور پولنگ اسٹیشن وار نتائج بھی دیکھ سکیں گے۔ چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل نے اپنے خطاب میں واضح کیا کہ آزاد کشمیر میں صاف، شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کے لیے جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال اب ناگزیر ہو چکا ہے۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو انتخابی انتظامات مربوط حکمتِ عملی کے تحت بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی تاکہ انتخابی عمل پر عوامی اعتماد کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ قیمتیں بدلنے کا فیصلہ مسترد
17 July 2026
اوگرا روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم قیمتوں کا تعین کرے گی: وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک
17 July 2026
اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سے پورٹ قاسم کی ترقی کا نیا دور شروع ہوگا: معظم الیاس
17 July 2026
آزاد کشمیر عام انتخابات 27 جولائی کو، 45 حلقوں میں پولنگ ہوگی
17 July 2026
ان دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن ناگزیر ہو چکا ہے: سردار تنویر الیاس کا شرپسندوں کے حملے کے بعد ویڈیو پیغام
17 July 2026
صدرآئی پی پی عبدالعلیم خان کی سردار تنویر الیاس کے انتخابی قافلے پر حملے کی سخت مذمت
17 July 2026
امریکہ نے 85 پاکستانی طلبہ و محققین کو فل برائٹ اسکالرشپس سے نواز دیا
17 July 2026
کشمیر کے مسائل حل کیلئے’ ٹروتھ اینڈ ری کنسلی ایشن‘ کمیشن قائم کیا جائے: بلاول بھٹو
17 July 2026