صدرآئی پی پی عبدالعلیم خان کی سردار تنویر الیاس کے انتخابی قافلے پر حملے کی سخت مذمت
Web Desk
17 July 2026
استحکامِ پاکستان پارٹی (IPP) کے مرکزی صدر عبدالعلیم خان نے صدر استحکامِ پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کے انتخابی قافلے پر ہونے والے مسلح حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے آزاد کشمیر میں ٹائیں ڈلکوٹ کے مقام پر ایکشن کمیٹی کے مبینہ شرپسندوں کی فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ کی شہادت اور سابق مشیر سردار امتیاز شاہین سمیت دیگر افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ عبدالعلیم خان نے شرپسند عناصر کے اس اقدام کو انتہائی بزدلانہ قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ سیاست میں تشدد کی کوئی گنجائش نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس تکلیف دہ گھڑی میں شہید سیکیورٹی گارڈ اور زخمیوں کے اہل خانہ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں اور انہوں نے حکام سے ملزمان کو فوری گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
اوگرا روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم قیمتوں کا تعین کرے گی: وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک
17 July 2026
اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سے پورٹ قاسم کی ترقی کا نیا دور شروع ہوگا: معظم الیاس
17 July 2026
عام انتخابات 2026: آزاد کشمیر میں جدید رزلٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کرانے کی تیاری
17 July 2026
آزاد کشمیر عام انتخابات 27 جولائی کو، 45 حلقوں میں پولنگ ہوگی
17 July 2026
ان دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن ناگزیر ہو چکا ہے: سردار تنویر الیاس کا شرپسندوں کے حملے کے بعد ویڈیو پیغام
17 July 2026
امریکہ نے 85 پاکستانی طلبہ و محققین کو فل برائٹ اسکالرشپس سے نواز دیا
17 July 2026
کشمیر کے مسائل حل کیلئے’ ٹروتھ اینڈ ری کنسلی ایشن‘ کمیشن قائم کیا جائے: بلاول بھٹو
17 July 2026
استنبول سے اسلام آباد آنیوالی پرواز میں خرابی، باکو میں ایمرجنسی لینڈنگ
17 July 2026