کشمیر کے مسائل حل کیلئے’ ٹروتھ اینڈ ری کنسلی ایشن‘ کمیشن قائم کیا جائے: بلاول بھٹو
Web Desk
17 July 2026
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ڈڈیال میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے موجودہ حالات اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ایک اہم تجویز پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں مظاہرین کی جانب سے ایک خط موصول ہوا ہے، جس کے بعد وہ یہ تجویز دے رہے ہیں کہ کشمیر کے مسائل کے مستقل اور پرامن حل کے لیے ایک ‘ٹروتھ اینڈ ری کنسلی ایشن’ کمیشن قائم کیا جائے۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات ریاستِ پاکستان اور تمام سیاسی جماعتوں کے لیے ایک امتحان ہیں اور ان کا مقصد ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو شہید کی طرح کشمیریوں کی آواز بننا ہے۔ انہوں نے مظاہرین سے اپیل کی کہ کمیشن کا کام مکمل ہونے تک احتجاج کا سلسلہ ختم کیا جائے، کیونکہ سیاسی خلا پیدا ہونے کی صورت میں انتہا پسند عناصر فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
اوگرا روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم قیمتوں کا تعین کرے گی: وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک
17 July 2026
اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سے پورٹ قاسم کی ترقی کا نیا دور شروع ہوگا: معظم الیاس
17 July 2026
عام انتخابات 2026: آزاد کشمیر میں جدید رزلٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کرانے کی تیاری
17 July 2026
آزاد کشمیر عام انتخابات 27 جولائی کو، 45 حلقوں میں پولنگ ہوگی
17 July 2026
ان دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن ناگزیر ہو چکا ہے: سردار تنویر الیاس کا شرپسندوں کے حملے کے بعد ویڈیو پیغام
17 July 2026
صدرآئی پی پی عبدالعلیم خان کی سردار تنویر الیاس کے انتخابی قافلے پر حملے کی سخت مذمت
17 July 2026
امریکہ نے 85 پاکستانی طلبہ و محققین کو فل برائٹ اسکالرشپس سے نواز دیا
17 July 2026
استنبول سے اسلام آباد آنیوالی پرواز میں خرابی، باکو میں ایمرجنسی لینڈنگ
17 July 2026