LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی، جنید اکبر اور عبدالغنی آفریدی کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کاروائی شروع مالی سال 26ء میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا؛ اسٹیٹ بینک نے نئے اعداد و شمار جاری اپنی چھت، محفوظ چھت پروگرام: 5 لاکھ روپے تک بلاسود قرض دینے کا اعلان عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے سے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا خدشہ جے ڈی وینس نے کشنر اور وٹکوف پر مالی فائدہ اٹھانے کے الزامات مسترد کر دیے ویتنامی لڑکی نے ملک بھر میں فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کی نئی لہر پیدا کر دی افغان سرحدی راستوں سے ہمسایہ ممالک میں منشیات سمگلنگ، تاجک ایجنسی کی رپورٹ جاری صدر ٹرمپ کا چین پر 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات کے ڈیٹا کی سب سے بڑی چوری کا الزام ایران اب بھی چاہتا ہے ڈیل ہو جائے: وائٹ ہاؤس امریکی نائب صدر نے اسرائیل پر بڑا الزام لگا دیا یورپی کمیشن کی جی ایس پی پلس رپورٹ میں پاکستان اسکیم کا سب سے زیادہ مستفید ہونے والا ملک قرار امریکی محکمہ خارجہ کی دوہری شہریت رکھنے والے شہریوں کو سفری قوانین پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت گلگت بلتستان کو عبوری صوبائی حیثیت دینے سے متعلق مشترکہ قرارداد منظور امریکی حملوں کا جواب، ایران کے بحرین میں امریکی تنصیبات پر حملے امریکی جارحیت کے جواب میں ایران کے کویت میں ڈرون حملے

اپنی چھت، محفوظ چھت پروگرام: 5 لاکھ روپے تک بلاسود قرض دینے کا اعلان

Web Desk

17 July 2026

حکومت پنجاب نے صوبے کے بے گھر شہریوں کے لیے “اپنی چھت، محفوظ چھت” پروگرام کے تحت گھر کی تعمیر کے لیے ۵ لاکھ روپے تک بلاسود (انٹرسٹ فری) قرض فراہم کرنے کا بڑا اعلان کیا ہے۔ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ اپنا ذاتی گھر ہر انسان کا خواب ہوتا ہے اور یہ منصوبہ غریب خاندانوں کو تحفظ اور سکون فراہم کرے گا۔ انہوں نے حال ہی میں لاہور کے علاقے کاہنہ میں کمزور چھت گرنے کے افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اب پنجاب میں کسی غریب کی کمزور چھت اس کی خوشیاں نہیں چھینے گی۔ اس تاریخی منصوبے کے تحت ۵ لاکھ روپے کا بلاسود قرضہ ۹ سال کی آسان مدت کے لیے دیا جا رہا ہے، جس کی واپسی کے لیے پہلے ۳ ماہ تک کوئی قسط ادا نہیں کرنی ہوگی، جبکہ بعد ازاں صارفین کو ماہانہ صرف ۴ ہزار ۷۰۰ روپے کی انتہائی معمولی قسط ادا کرنا ہوگی۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ حکومت کا بنیادی مقصد عوام کو باعزت رہائشی سہولیات فراہم کرنا ہے اور صوبائی حکومت ایسے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے جاری رکھے گی۔