LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان، نئی قیمتوں کا اطلاق 17 نومبر کو ایک روز کے لیے ہوگا امیرِ تبلیغی جماعت مولانا نذر الرحمن کی نمازِ جنازہ لاہور میں ادا کر دی گئی، اندرون و بیرونِ ممالک سے لاکھوں افراد کی شرکت اڈیالہ جیل میں خاتون قیدی کے سیل سے 7 چھوٹے سانپ نکلنے کی خبر بے بنیاد اور من گھڑت قرار: سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل امریکا اب دنیا کا عظیم ترین ملک ہے، دو سال پہلے ایسا نہیں تھا، ٹرمپ پاکستانی گیمر عاطف بٹ نے تھائی لینڈ میں ٹیکن 8 چیمپئن شپ جیت لی 10 ویں پاکستان صنعتی نمائش اختتام پذیر، 150 ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی شرکت اگر بانی کو کچھ ہوا تو حکمران اور انہیں قید رکھنے والے تمام افراد ذمہ دار ہوں گے: علامہ ناصر عباس اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق شاہ سلمان کا نئی عسکری تقرریوں کا شاہی فرمان جاری، اہم عہدوں پر تبدیلیاں پاکستان خطے میں ترقی، امن اور استحکام کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا: اسحاق ڈار ای سی او ممالک کے درمیان علاقائی تعاون، معاشی انضمام کے فروغ کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم ایم کیو ایم پاکستان کا وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے پھر استعفے کا مطالبہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جیل میں ملاقات کرا دی گئی روس یوکرین میں ڈرون جنگ شدت اختیار کرگئی، دونوں جانب بھاری نقصانات موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مشترکہ عالمی حکمت عملی ناگزیر: مراد علی شاہ

گلگت بلتستان کو عبوری صوبائی حیثیت دینے سے متعلق مشترکہ قرارداد منظور

Web Desk

17 July 2026

گلگت بلتستان اسمبلی نے متفقہ طور پر ایک اہم مشترکہ قرارداد منظور کی ہے جس میں وفاقی حکومت سے گلگت بلتستان کو عبوری صوبائی حیثیت دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ قرارداد کے متن میں زور دیا گیا ہے کہ ایک آئینی ترمیم کے ذریعے گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنایا جائے تاکہ یہاں کے عوام کو پاکستان کے دیگر صوبوں کی طرح مساوی آئینی، سیاسی اور جمہوری حقوق حاصل ہو سکیں، اور قومی سطح پر خطے کو مؤثر نمائندگی فراہم کی جائے۔

اسی اجلاس کے دوران، گلگت بلتستان اسمبلی نے پاک فوج کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے کی قرارداد بھی کثرتِ رائے سے منظور کی۔ ایوان نے فوج مخالف بیانات کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی اور ملک کے دفاع کی خاطر پاک فوج کے جوانوں اور شہداء کی لازوال قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔