LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
صدر ٹرمپ کا چین پر 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات کے ڈیٹا کی سب سے بڑی چوری کا الزام ایران اب بھی چاہتا ہے ڈیل ہو جائے: وائٹ ہاؤس امریکی نائب صدر نے اسرائیل پر بڑا الزام لگا دیا یورپی کمیشن کی جی ایس پی پلس رپورٹ میں پاکستان اسکیم کا سب سے زیادہ مستفید ہونے والا ملک قرار امریکی محکمہ خارجہ کی دوہری شہریت رکھنے والے شہریوں کو سفری قوانین پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت گلگت بلتستان کو عبوری صوبائی حیثیت دینے سے متعلق مشترکہ قرارداد منظور امریکی حملوں کا جواب، ایران کے بحرین میں امریکی تنصیبات پر حملے امریکی جارحیت کے جواب میں ایران کے کویت میں ڈرون حملے چینی حکومت چاہتی ہے کہ امریکی صدر الیکشن ہار جائیں، ٹرمپ کا الزام امریکا کا برازیل پر بعض درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان روس کا یوکرین میں تعینات کسی بھی بین الاقوامی فوج کو نشانہ بنانے کا اعلان تین مرتبہ میئر لندن منتخب ہونے والے صادق خان کو تاحیات لارڈز بنانے کا اعلان اسرائیلی وزیراعظم کا سینیٹر لنزے گراہم کی آخری رسومات میں شرکت سے انکار چین کا حقیقی معنوں میں انسانی معاشرے کی ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینے کا مطالبہ مودی سرکار کا آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں پر بھارتی عملہ تعینات نہ کرنے کا مطالبہ

پاکستان کی سوڈان میں جاری جنگی مظالم کی شدید مذمت، جنگی جرائم پر احتساب کا مطالبہ

Web Desk

17 July 2026

پاکستان نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں سوڈان میں جاری جنگ کے دوران ڈھائے جانے والے مظالم پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی سخت مذمت کی ہے۔ اقوامِ متحدہ میں پاکستانی مندوب گل قیصر سروانی نے سوڈان کے دارفور خطے میں بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کی تحقیقات پر غور کے لیے منعقدہ سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کیا۔ انہوں نے سوڈان کی ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) سے مطالبہ کیا کہ وہ شہریوں پر حملے فوری طور پر بند کرے اور بین الاقوامی انسانی قانون کی مکمل پاسداری کرے۔ گل قیصر سروانی نے دارفور میں آر ایس ایف کی جانب سے شہریوں پر حملوں، نسلی بنیادوں پر قتلِ عام، جنسی تشدد، جبری بے دخلی، غیر قانونی حراست اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے اقدامات کی سخت مذمت کی۔

اجلاس کے دوران بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کی ڈپٹی پراسیکیوٹر نزہت خان نے سلامتی کونسل کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ان کے دفتر نے حالیہ مہینوں میں دارفور میں ہونے والے جرائم کی تحقیقات میں نمایاں پیش رفت کی ہے اور اہم گواہوں کے بیانات کی مدد سے سنگین جرائم کو براہ راست مبینہ ذمہ دار افراد سے جوڑنے میں مدد ملی ہے۔ یہ اجلاس ایک ایسے وقت میں منعقد ہوا جب آئی سی سی کو شدید سفارتی دباؤ کا سامنا ہے، اور حال ہی میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے عدالت کو ختم کرنے کے لیے مہم شروع کرنے کی بات کی ہے۔

پاکستانی مندوب نے اپنے خطاب میں اکتوبر 2025ء میں طویل محاصرے کے بعد سوڈانی شہر الفاشر کے سقوط اور اس کے بعد سامنے آنے والے جرائم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ الجنینہ، الفاشر اور دارفور کے دیگر علاقوں میں ہونے والے جرائم میں ملوث افراد کو لازماً سزا ملنی چاہیے۔ انہوں نے العبید شہر پر آر ایس ایف کے ممکنہ حملے کی اطلاعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا کہ ایسی کارروائی سے سنگین بین الاقوامی جرائم کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ گل قیصر سروانی نے بروقت اور جامع احتساب پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نہ صرف جرائم کے براہ راست ذمہ دار بلکہ ان کی مالی معاونت اور سہولت کاری کرنے والوں کو بھی جوابدہ ٹھہرایا جائے۔ انہوں نے سوڈان کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے ملکی عدالتی اداروں کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔