خیبرپختونخوا میں دو کارروائیوں میں نو خوارج ہلاک
Web Desk
6 December 2025
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے دو کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائی کرتے ہوئے نو خوارج کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، ٹانک میں آپریشن کے دوران سات خوارج ہلاک ہوئے جبکہ لکی مروت میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں دو خوارج مارے گئے۔ کارروائی کے دوران بھارتی سپانسر شدہ خوارج کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ہلاک ہونے والے خوارج سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں مزید دہشت گردوں کی تلاش کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ پاکستان عزم و استحکام کے ساتھ انسداد دہشت گردی کے آپریشنز پوری قوت سے جاری رکھے گا اور ہر طرح کی غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کا خاتمہ کرے گا
متعلقہ عنوانات
اسرائیل کی سفاکیت کم نہ ہوئی، ڈرون حملے میں مزید 2 فلسطینی شہید، متعدد زخمی
5 July 2026
یورپ میں شدید گرمی کی لہر برقرار، اموات 4 ہزار سے تجاوز کر گئیں
5 July 2026
عمران خان کی اہلیہ نے اپنے شوہر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کروا دیا
5 July 2026
اسرائیلی فوج کے سربراہ کا لبنان میں فیصلہ کن کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
5 July 2026
مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں، باقر قالیباف
5 July 2026
کوئی بھی ادارہ قانون کے عطا کردہ اختیارات سے تجاوز نہیں کرسکتا، وفاقی ٹیکس محتسب
5 July 2026
شہر قائد میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے 2 نوجوان زخمی
5 July 2026
شاہراہ قراقرم ایک بار پھر بند ہوگئی
5 July 2026