LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
خطے کی کشیدگی سے نمٹنے کے لئے مکمل تیاری رکھیں: وزیراعظم محسن نقوی کا بوئنگ ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پی آئی اے کیلئے 16 نئے طیاروں پر پیش رفت اسحاق ڈار 2 روزہ سرکاری دورے پر شنگھائی پہنچ گئے پاکستان کا جاپانی سفیر کو ڈی مارش، مشترکہ اعلامیے پر احتجاج پنجاب حکومت خوابوں کی تعبیر تک نوجوانوں کا ساتھ دے گی: مریم نواز آبنائے ہرمز سرخ لکیر، خطے میں امریکی تنصیبات تباہ کر دیں گے: ایرانی افواج ایران امریکا کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں: پاکستان نیب ترامیم کیس: ضمانت کے مقدمات میں سپریم کورٹ کے اختیار پر سوال، فیصلہ محفوظ کیا اب ایم اے پاس افراد سوئیپر بنیں گے؟ آئینی عدالت کے ریمارکس نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی سہولتی اراضی کا استعمال تبدیل کرنے پر پابندی ایران میں حکومت کی تبدیلی کیلئے زمینی فوج نہیں اتاریں گے: جے ڈی وینس پنجاب کے 5 اضلاع میں گرین الیکٹرک بس سروس کا باقاعدہ افتتاح الیکشن کمیشن کا عام انتخابات سے قبل انتخابی قوانین، آئین میں تبدیلیوں کا فیصلہ لیبیا کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 50 اموات کا خدشہ ایران نے امریکا کے حملوں کے باوجود امریکی خاتون رہا کر دی، ٹرمپ کا خیرمقدم

خطے کی کشیدگی سے نمٹنے کے لئے مکمل تیاری رکھیں: وزیراعظم

Web Desk

16 July 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت خطے میں جاری کشیدگی کے ملکی معیشت پر اثرات کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں وفاقی وزراء احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، اویس لغاری اور گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں سادگی اور کفایت شعاری کے اقدامات پر تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ خطے میں غیر یقینی صورتحال کے پیشِ نظر ہر ممکنہ چیلنج سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاری رکھی جائے اور ضرورت پڑنے پر بروقت اقدامات کے لیے جامع لائحہ عمل مرتب کیا جائے۔ شہباز شریف نے پٹرولیم اور توانائی کی بچت کے لیے قومی مہم میں عوام کے بھرپور تعاون کو سراہا اور کہا کہ حکومتی سبسڈی کے باعث عام آدمی، رکشہ و موٹر سائیکل سواروں اور ٹرانسپورٹرز کو ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات سے محفوظ رکھا گیا ہے۔ انہوں نے صوبائی حکومتوں کو پٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم بھی دیا۔ اجلاس کو بریفنگ میں یقین دہانی کرائی گئی کہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں اور مستقبل کی سپلائی لائن کو مکمل طور پر محفوظ بنا لیا گیا ہے۔