اسحاق ڈار 2 روزہ سرکاری دورے پر شنگھائی پہنچ گئے
Web Desk
16 July 2026
پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار دو روزہ سرکاری دورے پر چین کے شہر شنگھائی پہنچ گئے ہیں، جہاں ہوائی اڈے پر شنگھائی کے نائب میئر اور اعلیٰ چینی حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اسحاق ڈار ۱۷ جولائی کو شنگھائی میں منعقد ہونے والی “ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کانفرنس” (WAIC) کی افتتاحی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ اس دورے کی خاص بات یہ ہے کہ پاکستان بانی رکن کے طور پر “ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کوآپریشن آرگنائزیشن” (WAICO) کے قیام کے تاریخی معاہدے پر باقاعدہ دستخط کرے گا۔ دورے کے دوران نائب وزیراعظم مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ، اہم کاروباری شخصیات اور اعلیٰ حکام سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے، جن میں باہمی تعاون، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
خطے کی کشیدگی سے نمٹنے کے لئے مکمل تیاری رکھیں: وزیراعظم
16 July 2026
محسن نقوی کا بوئنگ ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پی آئی اے کیلئے 16 نئے طیاروں پر پیش رفت
16 July 2026
پاکستان کا جاپانی سفیر کو ڈی مارش، مشترکہ اعلامیے پر احتجاج
16 July 2026
مریم نواز کے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کے دوران دیوار گر گئی
16 July 2026
انسانی پلاسنٹا کی غیر قانونی خرید و فروخت کیس؛ اسلام آباد کی عدالت نےملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
16 July 2026
ڈاکٹر آکاش قتل کیس؛ پولیس نے لڑکی سمیت 3 ملزمان کو مفرور قرار دے دیا
16 July 2026
یوکرین کا روس کے بریانسک ریجن پر راکٹ حملہ، 2 خواتین ہلاک
16 July 2026
پنجاب حکومت خوابوں کی تعبیر تک نوجوانوں کا ساتھ دے گی: مریم نواز
16 July 2026