الیکشن کمیشن کا عام انتخابات سے قبل انتخابی قوانین، آئین میں تبدیلیوں کا فیصلہ
Web Desk
16 July 2026
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئندہ عام انتخابات کو مزید شفاف اور مؤثر بنانے کے لیے انتخابی قوانین اور آئینی شقوں میں بڑی تبدیلیاں لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنی لیگل ریفارمز کمیٹی کو فعال کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے اعلیٰ حکام اور تمام ونگز کے نمائندوں پر مشتمل یہ کمیٹی عام انتخابات 2024 کے دوران سامنے آنے والی قانونی و آئینی خامیوں کا تفصیلی جائزہ لے گی۔ ذرائع کے مطابق، کمیٹی الیکشن ایکٹ 2017، الیکشن رولز 2017 اور متعلقہ آئینی شقوں کو جدید اور وقت کے تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کے لیے ضروری ترامیم کی تجاویز تیار کرے گی۔ قوانین اور قواعد کا یہ جائزہ رواں برس دسمبر تک مکمل کر لیا جائے گا، جس کے بعد الیکشن کمیشن نئی قانون سازی پر تین ماہ کے اندر اپنی حتمی رائے دے کر متعلقہ فورمز کو باقاعدہ سفارشات ارسال کرے گا۔
متعلقہ عنوانات
نیب ترامیم کیس: ضمانت کے مقدمات میں سپریم کورٹ کے اختیار پر سوال، فیصلہ محفوظ
16 July 2026
کیا اب ایم اے پاس افراد سوئیپر بنیں گے؟ آئینی عدالت کے ریمارکس
16 July 2026
نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی سہولتی اراضی کا استعمال تبدیل کرنے پر پابندی
16 July 2026
ایران میں حکومت کی تبدیلی کیلئے زمینی فوج نہیں اتاریں گے: جے ڈی وینس
16 July 2026
پنجاب کے 5 اضلاع میں گرین الیکٹرک بس سروس کا باقاعدہ افتتاح
16 July 2026
لیبیا کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 50 اموات کا خدشہ
16 July 2026
ایران نے امریکا کے حملوں کے باوجود امریکی خاتون رہا کر دی، ٹرمپ کا خیرمقدم
16 July 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ایک لاکھ 77 ہزار پوائنٹس کی حد بحال
16 July 2026