پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی، سرمایہ کاری اور کاروباری تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق
Web Desk
16 July 2026
پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی، سرمایہ کاری اور کاروباری تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ لاہور میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کاروباری رہنماؤں اور امریکی قونصل جنرل نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات نئی بلندیوں کی جانب گامزن ہیں، اور آئی ٹی، مصنوعی ذہانت (AI)، زراعت، صحت، لاجسٹکس اور تعلیم جیسے اہم شعبوں میں شراکت داری کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔ وفاقِ ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان (FPCCI) کے صدر عاطف اکرام شیخ نے تقریب سے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ پاکستانی برآمد کنندگان کو امریکی مارکیٹ تک رسائی کے لیے عالمی معیار پر پورا اترنا ہوگا، جبکہ ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور مصنوعی ذہانت کی ترقی کے لیے نجی شعبہ بھرپور تعاون کر رہا ہے۔ چیئرمین ایف پی سی سی آئی ذکی اعجاز نے دوطرفہ کاروباری روابط، آئی ٹی اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ اس موقع پر امریکی قونصل جنرل سٹیٹسن سینڈرز نے انکشاف کیا کہ گزشتہ برس دونوں ممالک کے درمیان 8.7 ارب ڈالر کی دوطرفہ تجارت ہوئی، اور مستقبل میں بھی کمرشل تعاون، سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع بڑھانے کے اقدامات جاری رہیں گے۔ تقریب سے یو بی جی کے سرپرستِ اعلیٰ ایس ایم تنویر نے بھی خطاب کیا اور واضح کیا کہ فرنیچر، لیدر، کٹلری اور انجینئرنگ کے شعبوں میں پاکستانی برآمدات بڑھانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا حصول اور امریکی تکنیکی معاونت ناگزیر ہے۔
متعلقہ عنوانات
صدرِ مملکت نے وزیراعظم کی سفارش پر 3سمریوں کی منظوری دے دی
16 July 2026
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار 2 روزہ دورے پر چین روانہ
16 July 2026
افغان طالبان کیخلاف قانونی چارہ جوئی، عالمی عدالتِ انصاف میں مقدمہ تیار
16 July 2026
مودی کی نااہلی سے بھارت خواتین کیلئے سب سےغیر محفوظ ملک بن گیا
16 July 2026
پشاور: تہکال پایان میں گھر میں آتشزدگی، میاں بیوی سمیت 6 افراد جاں بحق
16 July 2026
لوئر دیر میں مقابلہ، 3 اہلکار شہید 15 زخمی، بنوں میں دہشتگردوں نے بارود سے بھری گاڑی تھانے سے ٹکرادی
16 July 2026
پنجاب اسمبلی میں پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر تقریب
16 July 2026
پاکستان میں مقامی سطح پر 5Gفونز کی تیاری میں اضافہ، رجسٹرڈ ڈیوائسز 38 لاکھ سے تجاوز کر گئیں
16 July 2026