سعودی شہر ریاض میں گیس سلینڈر کا دھماکا، 6 پاکستانی جاں بحق
Web Desk
16 July 2026
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں گزشتہ شب ایک رہائشی عمارت میں گیس سلنڈر پھٹنے کے نتیجے میں چھ پاکستانی شہری جاں بحق ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ریاض کے گنجان آباد علاقے ’منفوحہ‘ میں پیش آیا، جہاں گیس سلنڈر دھماکے کی زد میں آ کر وہاں مقیم چھ اوورسیز پاکستانی موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
ریاض میں متعین پاکستانی سفارت خانے نے اس دردناک واقعے اور پاکستانی شہریوں کے جاں بحق ہونے کی باضابطہ تصدیق کی ہے۔ سفارت خانے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ جاں بحق ہونے والے افراد کی میتوں کی جلد از جلد وطن واپسی اور دیگر ضروری قانونی کارروائیوں کی تکمیل کے لیے سعودی عرب کے متعلقہ حکام اور پولیس انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد سے منفوحہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی شدید صدمے اور سوگ کی حالت میں ہے۔
متعلقہ عنوانات
صدرِ مملکت نے وزیراعظم کی سفارش پر 3سمریوں کی منظوری دے دی
16 July 2026
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار 2 روزہ دورے پر چین روانہ
16 July 2026
افغان طالبان کیخلاف قانونی چارہ جوئی، عالمی عدالتِ انصاف میں مقدمہ تیار
16 July 2026
مودی کی نااہلی سے بھارت خواتین کیلئے سب سےغیر محفوظ ملک بن گیا
16 July 2026
پشاور: تہکال پایان میں گھر میں آتشزدگی، میاں بیوی سمیت 6 افراد جاں بحق
16 July 2026
پنجاب اسمبلی میں پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر تقریب
16 July 2026
پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی، سرمایہ کاری اور کاروباری تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق
16 July 2026
بھارتی میڈیا مولانا فضل الرحمان کے بیان کو پاکستان کیخلاف استعمال کر رہا ہے،طارق فضل چوہدری
16 July 2026