LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم نے ٹریڈ فیسلیٹیشن بورڈ کے قیام کی منظوری دے دی عمران سرور نیشنل بینک آف پاکستان کے نئے صدر مقرر افغانستان سے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی دراندازی ناکام، 15 ہلاک یسین ملک کا بھارتی عدلیہ پر اظہارِ عدم اعتماد، مقدمہ مزید لڑنے سے انکار انڈونیشیا میں حکومت کا مفت کھانا، تقریباً 800 افراد فوڈ پوائزننگ کا شکار پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا مثبت زون میں آغاز پاکستان نے یورو بانڈ کے ذریعے 3 ارب ڈالر حاصل کر لیے: وزیر خزانہ جماعت اسلامی کی پٹرولیم لیوی اور مہنگائی کے خلاف آج ملک گیر ہڑتال مومنہ اقبال ہراسگی کیس: تفتیش میں ثاقب چڈھر اور اہلیہ سمیرا بے قصور قرار 100 سال میں امریکی کرنسی پر نمودار ہونے والے پہلے زندہ صدر نیویارک سٹی میں پرائمری اور مڈل اسکول کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ سیکورٹی خدشات کے باعث ضلع ٹانک میں کرفیو نافذ امریکی ریاست منی سوٹا میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک، حملہ آور بھی ہلاک برنی سینڈرز کی ٹرمپ پر کڑی تنقید، ایران جنگ ختم کرنے کا مطالبہ سعودی عرب کی آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر پر ایرانی حملے کی مذمت

امریکی صدر ٹرمپ کو فیفا کے پہلے امن ایوارڈ سے نوازا گیا

Web Desk

5 December 2025

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عالمی امن کے فروغ میں اہم کردار ادا کرنے پر فیفا کے پہلے امن ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز اگلے سال امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں مشترکہ طور پر ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کے ڈراز کی تقریب کے دوران پیش کیا گیا۔

واشنگٹن میں منعقدہ تقریب میں فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو نے ایوارڈ صدر ٹرمپ کو پیش کیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق یہ ایوارڈ ایسے افراد کو سراہنے کے لیے دیا جاتا ہے جنہوں نے عالمی سطح پر امن کے لیے غیرمعمولی خدمات انجام دی ہوں۔

ایوارڈ وصول کرنے کے بعد صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ ان کی زندگی کے سب سے بڑے اعزازات میں سے ایک ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی کوششوں سے لاکھوں جانیں بچائی گئیں اور کانگو اور پاک بھارت کے معاملات میں ممکنہ جنگ کو شروع ہونے سے پہلے روکا گیا۔

صدر ٹرمپ نے فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو کی کوششوں کو بھی سراہا اور کہا کہ انہوں نے فٹبال کے ٹکٹوں کی فروخت میں نئے ریکارڈ قائم کیے، جو عالمی فٹبال کے لیے بھی ایک بڑا اعزاز ہے۔