بندر عباس کے قریب ترک بحری جہاز بلک کیریئر لونی حادثے کا شکار
Web Desk
16 July 2026
ایران کی بندرگاہ بندر عباس کے قریب آبنائے ہرمز میں ایک بڑا سمندری حادثہ پیش آیا ہے، جہاں ترک ملکیتی کارگو بحری جہاز (بلک کیریئر) “لونی” سمندر میں ڈوب گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، یہ حادثہ آبنائے ہرمز کی مصروف بحری گزرگاہ میں کارگو جہاز کی دوسرے بحری جہاز سے ہولناک ٹکر کے نتیجے میں پیش آیا۔ ٹکر لگنے کے بعد جہاز کے اندر تیزی سے پانی بھر گیا، جس کے باعث وہ دباؤ برداشت نہ کر سکا اور سمندر کے بیچوں بیچ دو حصوں میں تقسیم ہو کر غرقاب ہوگیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق، حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں نے فوری کارروائی کی اور غرق ہونے والے ترک جہاز کے عملے کے تمام 23 ارکان کو بحفاظت نکال کر بچا لیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بچائے گئے عملے کے ارکان کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ حادثے کے بعد آبنائے ہرمز میں بحری ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور دوسرے جہاز کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لینے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور اٹلی میں شعبہ ماربل و معدنی میں تکنیکی تعاون کے فروغ میں پیشرفت
24 November 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان
24 November 2026
محسن نقوی کیا قائداعظم ہیں؟ کارکردگی پر بات کرنا میرا حق ہے: رانا ثنا اللہ
24 November 2026
پشاور: سی ٹی ڈی کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک
24 November 2026
بابا گورونانک کے 557 ویں جنم دن کی 3 روزہ تقریبات کا آج آخری روز
24 November 2026
خاتون الٹی کرنے کی کوشش کے دوران غلطی سے کھانے کا کانٹا نگل گئی
24 November 2026
نامناسب لباس میں آن لائن شو کرنے والی گلوکارہ کو 74 کوڑے مارے گئے
24 November 2026
پاکستان کا خلائی سفر میں نیا باب، محمد ذیشان کل چینی مشن کے ساتھ خلا میں جائیں گے
24 November 2026