LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اور اٹلی میں شعبہ ماربل و معدنی میں تکنیکی تعاون کے فروغ میں پیشرفت پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان محسن نقوی کیا قائداعظم ہیں؟ کارکردگی پر بات کرنا میرا حق ہے: رانا ثنا اللہ پشاور: سی ٹی ڈی کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک بابا گورونانک کے 557 ویں جنم دن کی 3 روزہ تقریبات کا آج آخری روز خاتون الٹی کرنے کی کوشش کے دوران غلطی سے کھانے کا کانٹا نگل گئی نامناسب لباس میں آن لائن شو کرنے والی گلوکارہ کو 74 کوڑے مارے گئے پاکستان کا خلائی سفر میں نیا باب، محمد ذیشان کل چینی مشن کے ساتھ خلا میں جائیں گے اماراتی اور شامی صدر کا رابطہ، مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال پر گفتگو آبنائے ہرمز میں سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر مزید تین آئل ٹینکرز تباہ حوثی ملیشیا کی یمن میں بسوں اور ٹرکوں پر گولہ باری، متعدد مسافر جاں بحق اور زخمی اسرائیل کے غزہ میں فضائی حملے، انروا کا 35 سالہ ملازم اور 2 فلسطینی شہید امریکی سینیٹر میگی حسن کی نائب صدر جے ڈی وینس کیخلاف تحقیقات شروع ٹرمپ انتظامیہ کا ایران کے شیڈو بینکنگ سسٹم کیخلاف کریک ڈاؤن، 8 افراد، 22 اداروں پر نئی پابندیاں دشمن ایران کو طویل اور تھکا دینے والی کشمکش میں دھکیلنا چاہتا ہے: باقر قالیباف

آبنائے ہرمز کا تحفظ ایران کی قومی سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: قالیباف کا دوٹوک مؤقف

Web Desk

16 July 2026

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے متعلق اسٹریٹجک انتظامات کو برقرار رکھنا ایران کی بقا اور قومی سلامتی کے لیے ناگزیر ہے، جبکہ اس اہم آبی گزرگاہ سے تجارتی جہازوں کی محفوظ اور پرامن آمدورفت بھی تہران کے بنیادی مفادات کا حصہ ہے۔ ایرانی اسپیکر نے امریکا پر سخت تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ واشنگٹن مسلسل ایران کا اسلامی نظام تبدیل کرنے اور ملک کو تقسیم کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے، تاہم ایرانی قوم کسی بھی بیرونی دباؤ اور دھمکی کے سامنے ہرگز سر تسلیم خم نہیں کرے گی۔

محمد باقر قالیباف نے دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ایران خطے میں کسی قسم کی جنگ کا خواہاں نہیں، لیکن اگر ملک پر کوئی بھی جارحیت مسلط کی گئی تو اس کا بھرپور، عبرت ناک اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، جس کے لیے ایرانی مسلح افواج کو ہر طرح کے جوابی ایکشن کی مکمل آزادی حاصل ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ قومی مفادات کے تحفظ کے لیے طاقت کے ساتھ ساتھ سفارت کاری اور مذاکرات کے دروازے بھی کھلے رکھے جائیں گے، کیونکہ صرف جنگ یا محض مذاکرات پر تکیہ کرنا ایک بڑی اسٹریٹجک غلطی ہوگی۔ مفاہمتی یادداشتوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جس معاہدے کا ایران کو کوئی معاشی یا اسٹریٹجک فائدہ نہ پہنچے، اس کی پابندی جاری رکھنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہتا اور دشمن جتنا بھی دباؤ ڈالے، ایران اپنی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔