خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا فیصلہ: 9 اور 10 مئی کے مقدمات ختم
Web Desk
5 December 2025
خیبرپختونخوا حکومت نے 9 اور 10 مئی کے واقعات سے متعلق تمام مقدمات ختم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے انہیں سیاسی انتقام اور بے بنیاد قرار دیا۔ صوبائی کابینہ نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی زیرِ صدارت اجلاس میں اس فیصلے کی باقاعدہ منظوری دی۔
اجلاس کے بعد معاونِ خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے بتایا کہ کابینہ نے مقدمات کے خاتمے کے ساتھ ریڈیو پاکستان پشاور کے واقعے کی انکوائری صوبائی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کے حوالے کرنے کی منظوری بھی دی ہے، تاکہ معاملے کی شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کی جا سکیں۔
کابینہ اجلاس میں انسدادِ دہشت گردی فورس (ATF) کے لیے 15 کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ کی منظوری بھی دی گئی، جس کا مقصد فورس کی استعداد کار میں اضافہ اور سیکیورٹی اقدامات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
متعلقہ عنوانات
اسرائیل کی سفاکیت کم نہ ہوئی، ڈرون حملے میں مزید 2 فلسطینی شہید، متعدد زخمی
5 July 2026
یورپ میں شدید گرمی کی لہر برقرار، اموات 4 ہزار سے تجاوز کر گئیں
5 July 2026
عمران خان کی اہلیہ نے اپنے شوہر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کروا دیا
5 July 2026
اسرائیلی فوج کے سربراہ کا لبنان میں فیصلہ کن کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
5 July 2026
مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں، باقر قالیباف
5 July 2026
کوئی بھی ادارہ قانون کے عطا کردہ اختیارات سے تجاوز نہیں کرسکتا، وفاقی ٹیکس محتسب
5 July 2026
شہر قائد میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے 2 نوجوان زخمی
5 July 2026
شاہراہ قراقرم ایک بار پھر بند ہوگئی
5 July 2026