آصفہ بھٹو سے انڈونیشین سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
Web Desk
15 July 2026
خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری سے پاکستان میں انڈونیشیا کے سفیر چندرا وارسینانتو سوکوتجو نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، تعلیم، صحت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آصفہ بھٹو زرداری نے انڈونیشیا کے سفیر کو پاکستان-انڈونیشیا سرمایہ کاری فورم کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی اور بانی صدر سوکارنو اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کے قریبی دوستانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے دونوں ممالک کے دیرینہ رشتوں کو سراہا۔ ملاقات کے دوران انہوں نے زور دیا کہ انڈونیشیا پاکستان کے، بالخصوص سندھ کے اعلیٰ معیار کے چاول کی اہم منڈی ہے، اور پام آئل سمیت دیگر زرعی اجناس، ویکسین کی تیاری، خاندانی منصوبہ بندی، پولیو کے خاتمے اور خواتین کی کاروباری سرگرمیوں میں تعاون بڑھانے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ انڈونیشیائی سفیر نے دوطرفہ تجارت اور ثقافتی تبادلوں کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، جس پر خاتونِ اول نے یقین دلایا کہ پاک-انڈونیشیا دوستی مستقبل میں مزید گہری ہوگی۔
متعلقہ عنوانات
معاشی اصلاحات اور جدید مالیاتی منصوبے؛ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات
15 July 2026
بانی پی ٹی آئی کی قید کے 3 سال؛ 5 اگست کو ملک گیر احتجاجی ریلیاں نکالنے کا فیصلہ
15 July 2026
چاند نظر آگیا، پاکستان میں یکم صفر المظفر 16 جولائی کو ہوگی
15 July 2026
عمرہ نظام میں بڑی اصلاحات، نئے رولز نافذ کر دیے گئے
15 July 2026
کانگو میں ایبولا کیسز 2 ہزار سے تجاوز، 754 افراد ہلاک
15 July 2026
آئی سی سی نے ون ڈے اور ٹی 20 ورلڈ کپ کے نئے فارمیٹس کی منظوری دے دی
15 July 2026
حکومت نے ٹی ٹی ایس فیکلٹی کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافے کی منظوری دیدی
15 July 2026
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کل 2 روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے
15 July 2026