LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
آصفہ بھٹو سے انڈونیشین سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق عمرہ نظام میں بڑی اصلاحات، نئے رولز نافذ کر دیے گئے کانگو میں ایبولا کیسز 2 ہزار سے تجاوز، 754 افراد ہلاک آئی سی سی نے ون ڈے اور ٹی 20 ورلڈ کپ کے نئے فارمیٹس کی منظوری دے دی حکومت نے ٹی ٹی ایس فیکلٹی کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافے کی منظوری دیدی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کل 2 روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے عمان کے ساحل کے قریب حملے کا شکار جہاز سے لاپتا بھارتی انجینئر کی لاش مل گئی بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر انتخابی مہم کا شیڈول جاری کر دیا آزاد کشمیر بحران؛ بلاول بھٹو کا جے کے جے اے اے سی کو خط، دھرنے معطل کرنے کی اپیل گھڑیاں آگے پیچھے کرنے کا جھنجھٹ ختم؛ امریکی ایوانِ نمائندگان میں سال بھر ’ڈے لائٹ سیونگ ٹائم‘ مستقل کرنے کا بل منظور رواں سال کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور ترقی کا سال ہوگا: وزیراعظم وفاقی آئینی عدالت نے سندھ پبلک سروس کمیشن کیخلاف انکوائری کا حکم معطل کر دیا آئی ایم ایف نے پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کا خدشہ ظاہر کر دیا شہدا کی توہین ناقابلِ قبول، مولانا فضل الرحمان قوم سے معافی مانگیں: سپیکر پنجاب اسمبلی شہدأ کی توہین ناقابل برداشت ہے، فوجی جوانوں اور اہلخانہ سے معذرت کرتا ہوں، طاہر اشرفی

حکومت نے ٹی ٹی ایس فیکلٹی کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافے کی منظوری دیدی

Web Desk

15 July 2026

وفاقی حکومت نے ٹینیور ٹریک سسٹم (TTS) فیکلٹی کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے، جس کا وزارتِ خزانہ نے نظرثانی شدہ پے پیکیج کے تحت نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق، اس فیصلے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا اور اس کے تحت پروفیسر، ایسوسی ایٹ پروفیسر اور اسسٹنٹ پروفیسرز کے پے سکیلز میں 35 فیصد اضافہ کیا جائے گا، جبکہ ملازمین کی بنیادی تنخواہ 30 جون 2026 کو حاصل کردہ اسٹیج کے مطابق نئے پے سکیل میں فکس ہوگی۔ وزارتِ خزانہ نے واضح کیا ہے کہ تنخواہوں میں اضافے سے پیدا ہونے والے تمام مالی اخراجات متعلقہ جامعات کو اپنے وسائل سے پورے کرنے ہوں گے اور وفاقی حکومت پر اس کا کوئی اضافی مالی بوجھ نہیں پڑے گا، جبکہ ملازمین کی دیگر تمام سروس شرائط بدستور برقرار رہیں گی۔