LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پولینڈ کے شہر کراکوف میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 6 افراد ہلاک، 15 زخمی ایران نے میزائل اور ڈرون کی پیداواری لائنیں زیر زمین منتقل کر دیں، پاسداران انقلاب ایران کو روس سے جدید ایس 400 ائیر ڈیفنس سسٹم ملنے کا امکان، معاہدہ طے پا گیا وزیراعلیٰ پنجاب کے دورہ لندن کے اخراجات کی تفصیل دی جائے، پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کے ذاتی محافظ کو قتل کردیا گیا روس نے ایک دن میں یوکرین کے 903 ڈرونز اور 4 نیپچون میزائل مار گرائے، وزارت دفاع دبئی کے پرفیوم برانڈ نے گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا اردوان کا ٹرمپ سے رابطہ، ایران امریکا کشیدگی سفارتکاری سے حل کرنے پر زور جے ڈی وینس نے آئندہ الیکشن کیلئے الگ سیاسی بیانیہ تشکیل دینے کی کوششیں تیز کر دیں ایران کے جزیرے قشم میں دو دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں نیتن یاہو وزارت عظمیٰ کی دوڑ سے باہر، گادی آئزن کوٹ کو حکومت سازی کی دعوت سندھ میں تعلیم کا بجٹ 601 ارب روپے، صورتحال تسلی بخش نہیں: حافظ نعیم الرحمان ایران پر دوبارہ حملہ کیا تو امریکا کو تباہ کن جواب دیں گے: محسن رضائی ایس ایم ای برآمد کنندگان کے لیے 300 ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ فرانس میں یونینز اور طلبہ تنظیموں کا ایک اور احتجاجی مظاہرے کا اعلان

پی ٹی آئی والے عقل کے اندھے اور کانوں سے بہرے، پیر کو دیکھیں گے: فیصل واوڈا

Web Desk

5 December 2025

نجی ٹی وی کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ بیرون اور اندرون ملک دشمنوں کو ریاست نے جواب دے دیا ہے، ریاست نے بتا دیا دشمن کے ساتھ ملنا غداری کے زمرے میں آتا ہے، بھارت اور افغانستان کے ساتھ ملکر دشمنی کرنے کا ذہنی مریض ہی سوچ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لتر،چھتر،ڈنڈا اور سڑک پر پٹا ڈالا جائے گا، پیر کا سورج پاکستان کیلئے آسمان کی بلندیاں چھوئے گا،دشمنوں کا قلع قمع ہو گا، بڑی کوشش ہوئی جمہوریت، مذاکرات اور راستہ بنائیں۔سینئر سیاستدان کا کہنا تھا کہ آپ نے معیشت،سیاست،حکومت پر بات نہیں کی،صرف فوج پر بات کی گئی، شہید خون دے رہے ہیں، ہم فوج کو گالیاں دے رہے ہیں، انڈیا اور افغانستان مزے لے رہا ہے، غداری اور سکیورٹی رسک کا ٹائٹل آنے کے بعد کلیئرٹی ہو گئی۔فیصل واوڈا نے کہا کہ اِن گندی نالیوں کے کیڑوں نے مل کر گیم بنائی اور بانی کو وہاں لے کر گئے جہاں سے واپسی ممکن نہیں ہوئی۔اُن کا کہنا تھا کہ ان بزدلوں کی کیا بات کروں یہ سارے گندے نالے اور گٹر کے کیڑے ہیں، یہ منصوبے کے تحت سب کچھ ہوا ہے، اب مؤکل آ کران کو بچا کیوں نہیں رہے؟سینئر سیاستدان نے مزید کہا کہ یہ عقل سے اندھے اور کانوں سے بہرے تھے، پیر سے آپ دیکھیں گے، جولسٹ میں نے دی ہے اس پر نظر رکھیں،کوئی ٹالرنس نہیں ہو گی، دنیاوی اور قانونی طور پر معافی کی کوئی گنجائش نہیں۔