شہدأ کی توہین ناقابل برداشت ہے، فوجی جوانوں اور اہلخانہ سے معذرت کرتا ہوں، طاہر اشرفی
Web Desk
15 July 2026
قومی پیغامِ امن کمیٹی کے کوآرڈینیٹر مولانا حافظ طاہر محمود اشرفی نے واضح کیا ہے کہ شہدائے وطن کی توہین کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، وہ فوجی جوانوں اور شہدا کے اہل خانہ سے معذرت خواہ ہیں۔ کراچی میں وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے جوان چند ہزار روپے تنخواہ کے لیے نہیں بلکہ وطن کے دفاع کے لیے سرحدوں پر جانیں قربان کر رہے ہیں اور سیاست دانوں کو اپنے سیاسی اختلافات کے لیے اداروں کو نشانہ بنانے سے گریز کرنا چاہیے۔ انہوں نے فتنۃ الخوارج اور دیگر دشمن عناصر کے خلاف قومی یکجہتی پر زور دیا۔ اس سے قبل، مولانا طاہر اشرفی کی قیادت میں کمیٹی کے اعلیٰ سطحی وفد نے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی، جس میں سینیئر صوبائی وزراء، چیف سیکریٹری اور عسکری و پولیس حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ سندھ نے بین المذاہب ہم آہنگی اور رواداری کے فروغ کے لیے کمیٹی کے کردار کو سراہتے ہوئے سندھ حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
متعلقہ عنوانات
آصفہ بھٹو سے انڈونیشین سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
15 July 2026
عمرہ نظام میں بڑی اصلاحات، نئے رولز نافذ کر دیے گئے
15 July 2026
کانگو میں ایبولا کیسز 2 ہزار سے تجاوز، 754 افراد ہلاک
15 July 2026
آئی سی سی نے ون ڈے اور ٹی 20 ورلڈ کپ کے نئے فارمیٹس کی منظوری دے دی
15 July 2026
حکومت نے ٹی ٹی ایس فیکلٹی کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافے کی منظوری دیدی
15 July 2026
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کل 2 روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے
15 July 2026
عمان کے ساحل کے قریب حملے کا شکار جہاز سے لاپتا بھارتی انجینئر کی لاش مل گئی
15 July 2026
بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر انتخابی مہم کا شیڈول جاری کر دیا
15 July 2026