LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
حوثیوں کے سعودی شہروں ینبع اور جازان میں آرامکو تنصیبات پر میزائل و ڈرون حملے محسن نقوی کا تربت میں ایف سی کے جدید ترین ہسپتال کا افتتاح شام میں مسافر بس اور فورسز کی گاڑی میں تصادم، 35 افراد جاں بحق ایچ آئی وی سے بچاؤ کی کم قیمت دوا، بڑی خبر آگئی ایران کا آپریشن نصر 2 میں 200 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ دنیا میں پہلی بار ایبولا کی نئی ویکسین کا انسانی ٹرائل شروع سمندر میں ڈوبے بازنطینی جہاز کے ملبے سے سونے کے زیورات دریافت ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج گوگل کا صارفین کے لئے نیا سکیورٹی فیچر متعارف امریکا نے آبنائے ہرمز میں 2 جہازوں کو ناکارہ بنا دیا، سینٹ کام ایران نے اسرائیل کو جنگ میں دوبارہ کودنے سے خبردار کر دیا عباس عراقچی کا کایا کلاس سے ٹیلی فونک رابطہ، ایرانی جہاز پر یوکرینی حملے کی مذمت جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد جنوبی لبنان کے قصبوں پر اسرائیلی بمباری، نبطیہ میں زور دار دھماکا مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی صحافیوں پر آنسو گیس کی شیلنگ

عمران خان ملکی سالمیت کیلئے خطرہ ہیں: عطا تارڑ بھی برس پڑے

Web Desk

5 December 2025

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور اس کی پارٹی ملک کو ڈیفالٹ کروانا چاہتی تھی، جس کےلیے آئی ایم ایف کو خطوط بھی لکھے گئے۔

اُنہوں نے کہا کہ 9 مئی کو فوج کی تنصیبات پر حملے کیے گئے، جو کام دشمن بھی نہیں کرتا وہ پی ٹی آئی نے کیے اور یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی پاکستان کی سالمیت کےلیےخطرہ ہیں، انہیں اپنا سیاسی مستقبل نظر نہیں آرہا، اس لیے وہ ایسا بیانیہ بنا رہے ہیں۔وفاقی وزیرا طلاعات ونشریات کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی ہمیں کہتے ہیں کہ انہیں بانی پی ٹی آئی نے پھنسا دیا ہے، وہ انتہاپسند ہے اور اسامہ بن لادن کو شہید کہتا ہے۔عطا تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی طالبان کی سوچ رکھتا ہے اور دہشت گردوں کو اپنا دوست مانتا ہے، اس انتہاپسند شخص پر جنگی جنون سوار ہے، اس کی اپنی جماعت کے لوگ انہیں کتنا برداشت کریں گے؟