پنک سالٹ ویلیو ایڈیشن فنانسنگ سکیم کا آغاز، پروسیسنگ زون قائم کرنے کا اعلان
Web Desk
15 July 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں پنک سالٹ (گلابی نمک) کی صنعت، برآمدات اور روزگار کے فروغ کے لیے ایک انقلابی اقدام اٹھاتے ہوئے “چیف منسٹر پنک سالٹ ویلیو ایڈیشن فنانسنگ اسکیم” کا باقاعدہ ڈیجیٹل افتتاح کر دیا ہے، جبکہ قائد آباد کے قریب 110 ایکڑ اراضی پر جدید پنک سالٹ منرل پراسیسنگ زون قائم کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ اس مجوزہ زون میں 200 سے زائد صنعتی یونٹس قائم کیے جائیں گے جہاں 150 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سے 10 ہزار افراد کو براہِ راست روزگار ملے گا۔ اسکیم کے تحت نئے سرمایہ کاروں کو پنک سالٹ کی پروسیسنگ، ریفائننگ اور پیکجنگ کے لیے 50 لاکھ سے 5 کروڑ روپے تک کے بلاسود قرضے 5 سال کی واپسی کی مدت پر فراہم کیے جائیں گے۔ حکام کے مطابق، ویلیو ایڈیشن کے ذریعے پاکستان سالانہ 300 ملین ڈالر تک کا زرمبادلہ کما سکے گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز شریف نے مائنز اینڈ منرلز ڈیپارٹمنٹ میں لیزنگ کے ڈیجیٹل نظام کی تعریف کی اور عزم ظاہر کیا کہ قدرتی وسائل قوم کی امانت ہیں اور اب دنیا بھر میں بھیجے جانے والے پنک سالٹ پر صرف “میڈ ان پاکستان” ہی لکھا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
آصفہ بھٹو سے انڈونیشین سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
15 July 2026
عمرہ نظام میں بڑی اصلاحات، نئے رولز نافذ کر دیے گئے
15 July 2026
کانگو میں ایبولا کیسز 2 ہزار سے تجاوز، 754 افراد ہلاک
15 July 2026
آئی سی سی نے ون ڈے اور ٹی 20 ورلڈ کپ کے نئے فارمیٹس کی منظوری دے دی
15 July 2026
حکومت نے ٹی ٹی ایس فیکلٹی کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافے کی منظوری دیدی
15 July 2026
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کل 2 روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے
15 July 2026
عمان کے ساحل کے قریب حملے کا شکار جہاز سے لاپتا بھارتی انجینئر کی لاش مل گئی
15 July 2026
بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر انتخابی مہم کا شیڈول جاری کر دیا
15 July 2026