LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
آصفہ بھٹو سے انڈونیشین سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق عمرہ نظام میں بڑی اصلاحات، نئے رولز نافذ کر دیے گئے کانگو میں ایبولا کیسز 2 ہزار سے تجاوز، 754 افراد ہلاک آئی سی سی نے ون ڈے اور ٹی 20 ورلڈ کپ کے نئے فارمیٹس کی منظوری دے دی حکومت نے ٹی ٹی ایس فیکلٹی کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافے کی منظوری دیدی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کل 2 روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے عمان کے ساحل کے قریب حملے کا شکار جہاز سے لاپتا بھارتی انجینئر کی لاش مل گئی بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر انتخابی مہم کا شیڈول جاری کر دیا آزاد کشمیر بحران؛ بلاول بھٹو کا جے کے جے اے اے سی کو خط، دھرنے معطل کرنے کی اپیل گھڑیاں آگے پیچھے کرنے کا جھنجھٹ ختم؛ امریکی ایوانِ نمائندگان میں سال بھر ’ڈے لائٹ سیونگ ٹائم‘ مستقل کرنے کا بل منظور رواں سال کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور ترقی کا سال ہوگا: وزیراعظم وفاقی آئینی عدالت نے سندھ پبلک سروس کمیشن کیخلاف انکوائری کا حکم معطل کر دیا آئی ایم ایف نے پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کا خدشہ ظاہر کر دیا شہدا کی توہین ناقابلِ قبول، مولانا فضل الرحمان قوم سے معافی مانگیں: سپیکر پنجاب اسمبلی شہدأ کی توہین ناقابل برداشت ہے، فوجی جوانوں اور اہلخانہ سے معذرت کرتا ہوں، طاہر اشرفی

کالعدم انتشاری کمیٹی کے مسلح جتھوں کے حملوں کے ناقابلِ تردید شواہد

Web Desk

15 July 2026

آزاد جموں و کشمیر کے امن و امان کو سبوتاژ کرنے کے درپے کالعدم ایکشن (انتشاری) کمیٹی کا اشتعال انگیز اور پرتشدد ایجنڈا ہر گزرتے دن کے ساتھ بے نقاب ہوتا جا رہا ہے۔ عوامی حقوق کی آڑ لے کر معصوم شہریوں کو گمراہ کرنے والے اس گروہ کے مسلح جتھوں کی جانب سے عام شہریوں، پولیس اور رینجرز سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں پر بھاری اور جدید اسلحے سے براہِ راست فائرنگ کرنے کے متعدد ویڈیو شواہد منظرِ عام پر آ گئے ہیں۔

کالعدم کمیٹی کے مسلح عناصر اب تک قانون نافذ کرنے والے اداروں کے متعدد اہلکاروں کو شہید اور زخمی کر چکے ہیں، جبکہ ان شرپسندوں نے سی ایم ایچ (CMH) سمیت کئی سرکاری و نجی املاک، ہسپتالوں اور گاڑیوں کو بھی نذرِ آتش کیا۔ معصوم عوام کو بطور ڈھال استعمال کرنے والا یہ گروہ کاروباری طبقے کو جبری دکانیں بند کرنے پر مجبور کر رہا ہے اور انکار کرنے والے عام شہریوں کو شدید تشدد اور دھمکیوں کا نشانہ بنا رہا ہے۔

دفاعی اور سیاسی ماہرین کے مطابق، عوامی حقوق کی بات کرنے والوں کے ہاتھوں میں جدید ترین ہتھیاروں کی موجودگی کھلی غنڈہ گردی اور دہشت گردی ہے، جو اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ یہ بیرونی ایجنڈے پر کام کرنے والا انتشاری ٹولہ کبھی عوام کا ہمدرد نہیں ہو سکتا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کشمیر کے پُر امن ماحول کو بچانے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اس کالعدم کمیٹی کے مسلح کارندوں کے خلاف اب آہنی ہاتھوں سے نمٹنا انتہائی ناگزیر ہو چکا ہے۔