LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
صدر مملکت آصف زرداری نے پانچ سمریوں اور بلوں کی منظوری دے دی کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) سے نواز دیا گیا بحیرہ احمر اور خلیج عمان میں دو کارگو جہازوں پر حملے، عملے کے تین ارکان ہلاک پاکستان میں اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں، مراعات میں کئی دہائیوں کے دوران ہوشربا اضافہ عالیہ نیلم کا بڑا اعزاز، 23 خالی ججز کی آسامیاں پُر کرنے والی پہلی چیف جسٹس بن گئیں محسن نقوی ایران روانہ، آبنائے ہرمز کی صورتحال پر اہم بات چیت متوقع ملکی ترقی اور خوشحالی پی ٹی آئی کو ہضم نہیں ہو رہی: عطا تارڑ آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ یوکرین کا مگ-29 لڑاکا طیارہ گر کرتباہ عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ امریکا ایران کشیدگی کے حل کے لیے دنیا کی نظریں پاکستان، قطر اور عمان پر مرکوز شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم کسٹمز بانڈڈ وئیر ہاؤسز میں کسی بھی بے ضابطگی کی گنجائش نہیں: وزیراعظم موجودہ الیکشن میں لوگوں کی رائے پر حکومتیں نہیں بنیں: حافظ نعیم الرحمٰن

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید 7 فلسطینی شہید، متعدد زخمی

Web Desk

15 July 2026

ظلوم فلسطینیوں پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے اور غزہ پر تازہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں مزید 7 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ فلسطینی خبر رساں ادارے ‘وفا’ کے مطابق، غزہ شہر کے جنوبی علاقے شیخ عجلین میں اسرائیلی فوج کی جارحیت کے نتیجے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ کئی افراد شدید زخمی ہوئے۔ ایک اور کارروائی میں اسرائیلی ڈرون نے خلیل الوزیر مسجد کے قریب نہتے شہریوں کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا۔ اس سے قبل جبالیہ پناہ گزین کیمپ کے قریب بھی اسرائیلی ڈرون حملے میں 6 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے غزہ پر مسلط کردہ اس یکطرفہ اسرائیلی جنگ میں اب تک کم از کم 73,233 فلسطینی شہید اور 173,707 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ عالمی برادری تاحال مستقل جنگ بندی کرانے میں ناکام نظر آتی ہے۔