رحیم یارخان میں پولیس مقابلہ، سنگین وارداتوں میں ملوث ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
Web Desk
15 July 2026
رحیم یار خان کے علاقے تھانہ ایئرپورٹ کی حدود میں پولیس اور جرائم پیشہ عناصر کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ایک بدنام زمانہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق، پولیس پارٹی نے چک 106 پی سیم نالہ روڈ پر ناکہ بندی کے دوران مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا، جس پر موٹر سائیکل پر سوار مسلح ڈاکوؤں نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جوابی کارروائی اور فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں دھر لیا گیا، جس کی شناخت سنگین وارداتوں میں ملوث بدنام زمانہ فیضان عرف شانا مانک کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے گرفتار ملزم کے قبضے سے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا ہے اور ریکارڈ کی پڑتال پر معلوم ہوا ہے کہ وہ ڈکیتی، چوری اور راہزنی کے متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔ پولیس نے مفرور ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے علاقے کا محاصرہ کر کے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پنجاب میں15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان بلدیاتی انتخابات کروانے پر اتفاق
20 August 2026
مریم نواز سے استحکام پاکستان پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال
20 August 2026
لاہور: چیف جسٹس پاکستان اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس کے اعزاز میں استقبالیہ
20 August 2026
ڈیزل سستا ہونے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10 فیصد کمی
20 August 2026
پٹرولیم لیوی واپس نہ لی تو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے: حافظ نعیم الرحمن
20 August 2026
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس
20 August 2026
حوثی حملے میں زخمی 6 پاکستانی ملاح وطن واپس، 2 میتیں بھی منتقل
20 August 2026
محنت اور خون پسینے کی کمائی کو رشوت کی نذر نہیں ہونے دیا جائے گا: مریم نواز
20 August 2026