ایران کا بحرین اور کویت میں دشمن کے اسلحہ ذخائر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
Web Desk
15 July 2026
ایران کی مقتدر فوج ‘پاسدارانِ انقلاب’ (آئی آر جی سی) نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے بحرین اور کویت میں دشمن کے عسکری و اسلحہ ذخائر کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔ پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری کردہ ایک تندوتیز بیان میں کہا گیا ہے کہ جب تک خطے میں جارح امریکا موجود رہے گا، تب تک یہاں سے تیل اور گیس کی سپلائی خطے سے باہر نہیں جائے گی، اور امریکا کے ان جارحانہ اقدامات کا نتیجہ آبنائے ہرمز کے کھلنے میں مزید تاخیر کے سوا کچھ نہیں نکلے گا۔ ایرانی عسکری ترجمان نے تصدیق کی کہ کارروائی کے دوران کویت کی علی السالم ایئربیس پر قائم ڈرون لانچنگ پیڈ کو خصوصی طور پر نشانہ بنایا گیا ہے، اور کویت میں کیے جانے والے یہ حملے دراصل ایران پر ہونے والے امریکی حملوں کا منہ توڑ جواب ہیں۔
متعلقہ عنوانات
خاتون الٹی کرنے کی کوشش کے دوران غلطی سے کھانے کا کانٹا نگل گئی
24 November 2026
نامناسب لباس میں آن لائن شو کرنے والی گلوکارہ کو 74 کوڑے مارے گئے
24 November 2026
پاکستان کا خلائی سفر میں نیا باب، محمد ذیشان کل چینی مشن کے ساتھ خلا میں جائیں گے
24 November 2026
اماراتی اور شامی صدر کا رابطہ، مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال پر گفتگو
24 November 2026
آبنائے ہرمز میں سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر مزید تین آئل ٹینکرز تباہ
24 November 2026
حوثی ملیشیا کی یمن میں بسوں اور ٹرکوں پر گولہ باری، متعدد مسافر جاں بحق اور زخمی
24 November 2026
اسرائیل کے غزہ میں فضائی حملے، انروا کا 35 سالہ ملازم اور 2 فلسطینی شہید
24 November 2026
امریکی سینیٹر میگی حسن کی نائب صدر جے ڈی وینس کیخلاف تحقیقات شروع
24 November 2026