LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
یوکرینی صدر زیلنسکی کا امریکی اور یورپی نمائندوں سے نئے مذاکرات کا انکشاف حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان، نئی قیمتوں کا اطلاق 17 نومبر کو ایک روز کے لیے ہوگا امیرِ تبلیغی جماعت مولانا نذر الرحمن کی نمازِ جنازہ لاہور میں ادا کر دی گئی، اندرون و بیرونِ ممالک سے لاکھوں افراد کی شرکت اڈیالہ جیل میں خاتون قیدی کے سیل سے 7 چھوٹے سانپ نکلنے کی خبر بے بنیاد اور من گھڑت قرار: سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل امریکا اب دنیا کا عظیم ترین ملک ہے، دو سال پہلے ایسا نہیں تھا، ٹرمپ پاکستانی گیمر عاطف بٹ نے تھائی لینڈ میں ٹیکن 8 چیمپئن شپ جیت لی 10 ویں پاکستان صنعتی نمائش اختتام پذیر، 150 ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی شرکت اگر بانی کو کچھ ہوا تو حکمران اور انہیں قید رکھنے والے تمام افراد ذمہ دار ہوں گے: علامہ ناصر عباس اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق شاہ سلمان کا نئی عسکری تقرریوں کا شاہی فرمان جاری، اہم عہدوں پر تبدیلیاں پاکستان خطے میں ترقی، امن اور استحکام کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا: اسحاق ڈار ای سی او ممالک کے درمیان علاقائی تعاون، معاشی انضمام کے فروغ کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم ایم کیو ایم پاکستان کا وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے پھر استعفے کا مطالبہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جیل میں ملاقات کرا دی گئی روس یوکرین میں ڈرون جنگ شدت اختیار کرگئی، دونوں جانب بھاری نقصانات

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورۂ ترکیہ، صدر اردوان سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات، دفاعی تعاون پر گفتگو

Web Desk

14 July 2026

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے برادر ملک ترکیہ کا اہم سرکاری دورہ کیا ہے، جس کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک اور دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا تھا۔ دورے کے دوران آرمی چیف نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، دفاعی تعاون، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جنرل سید عاصم منیر نے ترک وزیر دفاع، ترک جنرل اسٹاف کے سربراہ اور دیگر اعلیٰ عسکری و سیاسی قیادت سے بھی ملاقاتیں کیں، جن میں دفاعی تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، ترک جنرل اسٹاف ہیڈکوارٹرز آمد پر آرمی چیف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جبکہ پاک ترک دفاعی تعلقات کے فروغ میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں جنرل عاصم منیر کو ترک مسلح افواج کے امتیازی خدمات کے تمغے سے بھی نوازا گیا۔