LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی ٹرمپ اور شی جن پنگ کی وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات، اے آئی اور تجارت سمیت مختلف امور زیرِغور دوبارہ حملے کی صورت میں جنگ کا دائرہ بحرِ ہند سے آگے تک پھیل سکتا ہے: ایران پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان سیاسی مشاورت کا پانچواں دور، تعاون بڑھانے پر اتفاق وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر گفتگو شی جن پنگ کی وائٹ ہاؤس پہنچ گئے، ٹرمپ کا ریڈ کارپٹ پر شاندار استقبال اسرائیلی انتخابات: عرب جماعتوں کو الیکشن سے روکنے کا فیصلہ ترکمانستان نے ایرانی طیارے کو فضائی حدود میں داخل ہونے سے روک دیا ٹرمپ آج وائٹ ہاؤس میں چینی صدر شی جن پنگ کی میزبانی کریں گے ڈاکٹر محمد نجیب نقی صدر آزاد جموں و کشمیر منتخب، حلف اٹھا لیا نیشنل جوڈیشل آٹومیشن کمیٹی کا اجلاس: مقدمات کی ای فائلنگ نافذ کرنے پر غور بانی پی ٹی آئی سے رفقاء کی ملاقات کا وقت ختم، کسی رہنما کو اجازت نہ مل سکی مالدیپ کی عوامی مجلس کے سپیکر کا جی ایچ کیو کا دورہ، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات سیاسی لوگوں پر نٹ لانچر استعمال نہیں ہوتے، حکومت اپنی انا ختم کر کے بات سنے: بیرسٹر گوہر ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلیٹی کی اگلی قسط: اسٹیٹ بینک اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور مکمل

یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کا خلیجی فضائی حدود میں پروازوں کے خطرات سے انتباہ

Web Desk

14 July 2026

یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ای اے ایس اے) نے خلیجی خطے کی فضائی حدود استعمال کرنے والی ایئرلائنز کے لیے ایک ہنگامی سفری انتباہ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ بحرین، کویت، قطر، متحدہ عرب امارات، خلیجِ عمان اور اس سے ملحقہ فضائی راستوں میں سیکیورٹی خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ ایجنسی کے مطابق، خطے میں جاری شدید فوجی کشیدگی کے باعث میزائلوں، فضائی دفاعی نظام، ڈرونز اور جنگی طیاروں کے ممکنہ استعمال کا سنگین خدشہ موجود ہے، جس کے پیشِ نظر تمام بین الاقوامی ایئرلائنز اپنی پروازوں کی منصوبہ بندی اور آپریشنز کے دوران انتہائی احتیاط کا مظاہرہ کریں۔ یورپی ایوی ایشن ایجنسی کا کہنا ہے کہ یہ احتیاطی سفری گائیڈ لائنز فی الحال 29 جولائی تک نافذ العمل رہیں گی، جبکہ خلیج کی سیکیورٹی صورتحال کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے اور بگڑتے حالات کے مطابق مزید حفاظتی اقدامات یا نئی ہدایات جاری کی جا سکتی ہیں۔