ماجد ستی قتل کیس، عدالت نے فرخ کھوکھر کو عمر قید کی سزا سنا دی
Web Desk
14 July 2026
راولپنڈی کی عدالت نے تحریکِ انصاف (PTI) کے مقامی رہنما ماجد ستی کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر مرکزی ملزم فرخ کھوکھر سمیت تین مجرمان کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افشا اعجاز صوفی نے تاریخی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے فرخ کھوکھر اور ان کے شریکِ کار دو مجرمان کو عمر قید کی سزا سنائی، جبکہ ایک نامزد ملزم وسیم کو عدم ثبوت کی بنیاد پر بری کر دیا۔ مقتول ماجد ستی کو 23 اگست 2022 کو تھانہ صادق آباد کی حدود میں پلاٹ پر قبضے کی کوشش روکنے پر بیدردی سے قتل کیا گیا تھا۔ سزا سنائے جانے کے بعد ضمانت پر موجود فرخ کھوکھر کو کمرہ عدالت سے ہی سخت ترین سکیورٹی حصار میں گرفتار کر کے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔ اس موقع پر جوڈیشل کمپلیکس میں مقتول کے ورثا اور مجرمان کے حامیوں کی بڑی تعداد کی موجودگی کے باعث امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے تھے۔ واضح رہے کہ مجرم فرخ کھوکھر حال ہی میں پیپلز پارٹی سے مستعفی ہو کر جمعیت علمائے اسلام (JUI) میں شامل ہوئے تھے۔
متعلقہ عنوانات
کراچی میں رینجرز کیمپ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ قاری بشیر گرفتار
14 July 2026
پاکستان اور امریکا کا انسدادِ دہشتگردی، سائبر سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
14 July 2026
پاکستان اور بنگلہ دیش کا خواتین کو بااختیار بنانے اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
14 July 2026
مریم نواز سنٹر آف اکیڈمک لیڈر شپ پائلٹ پراجیکٹ کی منظوری
14 July 2026
شہداء کی قربانیوں کو تنخواہ سے جوڑنا سیاسی تنقید نہیں بلکہ اخلاقی بے حسی ہےخواجہ آصف
14 July 2026
پاکستان کی سعودی عرب پر حوثیوں کے بیلسٹک میزائل حملوں کی شدید مذمت
14 July 2026
خواجہ محمد آصف نے فضل الرحمان کے بیان کو اخلاقی بے حسی قرار دیدیا
14 July 2026
عون چودھری کا فضل الرحمان سے شہدا کے لواحقین اور پوری قوم سے معافی مانگنے کا مطالبہ
14 July 2026