LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا-ایران کشیدگی، امارات میں تمام امریکی قونصلرز کی تقرری منسوخ کراچی میں رینجرز کیمپ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ قاری بشیر گرفتار پاکستان اور امریکا کا انسدادِ دہشتگردی، سائبر سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق پاکستان اور بنگلہ دیش کا خواتین کو بااختیار بنانے اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں مریم نواز سنٹر آف اکیڈمک لیڈر شپ پائلٹ پراجیکٹ کی منظوری ایران آبنائے ہرمز کا محافظ ہے اور ہمیشہ رہے گا، ٹرمپ ٹول بہت زیادہ ہے: عباس عراقچی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 3000 سے زائد پوائنٹس کی کمی پاکستان اور جنوبی افریقہ ویمنز انڈر 19 کا پہلا ٹی 20 میچ آج ہوگا شہداء کی قربانیوں کو تنخواہ سے جوڑنا سیاسی تنقید نہیں بلکہ اخلاقی بے حسی ہےخواجہ آصف ایران کے بحرین میں ففتھ فلیٹ، اماراتی ٹینکروں، امریکی بحری جہاز پر حملے مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے خاتمہ کیلئے ایران سے معاہدہ اب بھی ممکن ہے: ٹرمپ پاکستان کی سعودی عرب پر حوثیوں کے بیلسٹک میزائل حملوں کی شدید مذمت انٹرنل ریونیو سروس کیخلاف مقدمے میں ٹرمپ کی نمائندگی کرنیوالے وکلا کو سزائیں سنادی گئیں امریکا کو آبنائے ہرمز پر ٹیکس یا فیس عائد کرنے کا اختیار نہیں: مارک ویلر

ایران کے بحرین میں ففتھ فلیٹ، اماراتی ٹینکروں، امریکی بحری جہاز پر حملے

Web Desk

14 July 2026

امریکہ کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں کی بحری ناکہ بندی کے اعلان کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے شعلے بھڑک اٹھے ہیں اور ایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے بحرین میں امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے (ففتھ فلیٹ)، امریکی جنگی جہاز اور متحدہ عرب امارات کے آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایرانی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) اور سرکاری نشریاتی ادارے ‘آئی آر آئی بی’ کے مطابق، ایرانی بحریہ نے امریکی بحری جہاز کو کروز میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ اس کے ساتھ ہی بحرین میں قائم امریکی ففتھ فلیٹ کے ہیڈ کوارٹر پر بیلسٹک میزائلوں اور خودکش ڈرونز سے ہولناک حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں فوجی اڈے پر موجود ایندھن کے ذخائر میں شدید آگ لگ گئی۔ ایرانی حکام کا دعویٰ ہے کہ اس کارروائی میں امریکی ریڈار سسٹمز بشمول پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹم اور کنٹرول سینٹر کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے، اور یہ حملے ایران کی جاری دفاعی مہم کا حصہ ہیں جو بدستور جاری رہیں گے۔

پاسدارانِ انقلاب نے مزید بتایا کہ انہوں نے آبنائے ہرمز میں انتباہ کو نظر انداز کرنے والے دو غیر ملکی آئل ٹینکرز کو بھی نشانہ بنا کر ناکارہ بنا دیا ہے، جنہوں نے اپنے نیویگیشن سسٹمز بند کر کے بارودی سرنگوں والے ممنوعہ راستے سے گزرنے کی کوشش کی تھی۔ ایرانی عسکری حکام نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں جارح امریکی دشمن کے ساتھ کسی بھی قسم کا تعاون اس اہم ترین بحری گزرگاہ کے دوبارہ کھلنے میں تاخیر کا باعث بنے گا جس سے شدید عالمی توانائی بحران پیدا ہو سکتا ہے۔ اس کشیدہ صورتحال کے دوران خلیجی عرب ممالک سمیت مختلف دیگر مقامات پر بھی متعدد حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

دوسری جانب، متحدہ عرب امارات کی وزارتِ دفاع نے خلیج فارس میں اپنے دو بحری جہازوں پر ایرانی حملے کی باضابطہ تصدیق کی ہے۔ اماراتی حکام کے مطابق، دو آئل ٹینکرز ‘مومباسا’ اور ‘باہیا’ آبنائے ہرمز کے جنوبی راستے اور عمان کی علاقائی سمندری حدود کے قریب ایران کے دو کروز میزائلوں کا نشانہ بنے۔ متحدہ عرب امارات کی وزارتِ دفاع کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر جاری کردہ بیان کے مطابق، اس حملے کے نتیجے میں آئل ٹینکر ‘مومباسا’ کے عملے کا ایک بھارتی کارکن ہلاک ہو گیا ہے جبکہ مزید 8 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 4 کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ زخمیوں میں 6 بھارتی اور 2 یوکرینی شہری شامل ہیں۔