LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایبٹ آباد: بیکری میں آگ لگنے سے جھلسنے والے 3 مزدور دم توڑ گئے یو اے ای میں امریکی سفارتخانے نے سکیورٹی صورتحال کے باعث قونصلر اپائنٹمنٹس منسوخ کر دیں امریکی صدر ٹرمپ کا ایران پر مزید شدید حملوں کا اعلان یورپی یونین کا غزہ کی بحالی کیلیے ایک ارب ڈالر فنڈ کا اعلان خلیجی ملک نے نقد ادائیگیوں سے متعلق بڑی پابندی لگا دی ٹرمپ سے متفق ہوں کہ جہازوں کو تحفظ فراہم کرنے پر معاوضہ ملنا چاہیے: عباس عراقچی کوئٹہ اور نوشکی میں فائرنگ سے قبائلی رہنما سمیت 3 افراد جاں بحق کوہاٹ میں طوفانی بارش سے مکان کی چھت گر گئی، 9 افراد جاں بحق فیصل آباد میں گندے نالے میں گر کر 8 سالہ بچہ جاں بحق وزیراعظم سے سیکرٹری جنرل مسلم ورلڈ لیگ کی ملاقات، مسلم دنیا کے مسائل پر تبادلہ خیال ڈھوک ٹاہلیاں ڈیم میں مچھلیوں کی ہلاکت کا معاملہ وفاق تک پہنچ گیا، تحقیقات کا حکم ایران میں حالیہ امریکی حملوں میں شہدا کی تعداد 24 ہوگئی ایران کا ایک ارب ڈالر مالیت کا خام تیل چین روانہ، ایرانی آئل ٹینکروں نے ٹریکنگ سسٹم بند کر دیا پٹرولیم قیمتوں کے نظام میں اصلاحات، پلیٹس ڈیٹا عوامی کرنے کی سفارش پاکستان اور سعودی عرب کا توانائی تعاون بڑھانے پر اتفاق

فیصل آباد میں گندے نالے میں گر کر 8 سالہ بچہ جاں بحق

Web Desk

13 July 2026

پنجاب کے صنعتی شہر فیصل آباد میں واسا کی مبینہ غفلت کے باعث ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک کھلا نالہ معصوم جان نگل گیا۔ ورثا کے مطابق، یہ المیہ فیصل آباد کے علاقے غلام محمد آباد کے ‘ڈوگر چوک’ میں پیش آیا، جہاں 8 سالہ کمسن بچہ سہیل گندے نالے میں گر کر جان کی بازی ہار گیا۔ اس واقعے کے بعد پورے علاقے میں کہرام مچ گیا اور سوگ کی فضا پھیل گئی۔

مقتول بچے کے لواحقین نے واسا (WASA) انتظامیہ پر شدید غفلت کا الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ معصوم سہیل گلی میں کھیل رہا تھا کہ اچانک نالے میں جا گرا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ واسا کے عملے نے کچھ دن قبل نالے کی صفائی کے لیے وہاں لگی سیمنٹ کی بھاری سلیبیں ہٹائی تھیں، لیکن کام مکمل ہونے کے باوجود انہیں واپس اپنی جگہ پر نصب نہیں کیا گیا اور نالے کو کھلا چھوڑ دیا گیا، جس کی وجہ سے یہ المناک حادثہ پیش آیا۔ واقعے کے بعد مقامی رہائشیوں نے واسا کی اس مجرمانہ لاپرواہی پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ غفلت کے ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف فوری مقدمہ درج کیا جائے اور شہر بھر میں کھلے نالوں کو ڈھانپ کر فوری طور پر محفوظ بنایا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔