برطانیہ نےایرانی پاسداران انقلاب فورس کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا
Web Desk
13 July 2026
برطانوی حکومت نے ایران کی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) کے خلاف ایک بڑا اور تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے اسے باقاعدہ طور پر دہشتگرد تنظیم قرار دینے اور اس سے وابستہ افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ برطانوی وزارتِ داخلہ کے مطابق، یہ اقدام غیر ملکی ریاستوں کی سرپرستی میں ہونے والی تخریب کار سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے متعارف کرائی جانے والی ہنگامی قانون سازی کے تحت کیا جا رہا ہے۔ پاسدارانِ انقلاب کے ساتھ ساتھ ‘اسلامک موومنٹ آف کمپینینز آف دی رائٹ’ اور روس سے منسلک ‘جی آر یو والنٹیئر کور’ کو بھی کالعدم تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا جا رہا ہے۔ اگر برطانوی پارلیمنٹ نے رواں ہفتے کے اختتام تک اس فیصلے کی منظوری دے دی، تو ان تنظیموں کی جانب سے آتش زنی اور تخریب کاری میں ملوث افراد کو عمر قید تک کی سزا سنائی جا سکے گی۔
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے اس فیصلے پر سخت موقف اپنائے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کسی بھی ایسی غیر ملکی قوت کو برطانیہ میں سرگرمیوں کی اجازت نہیں دے گی جو ملک میں خوف، تشدد یا تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کرے۔ انہوں نے واضح کیا کہ برطانیہ اپنی سرزمین کو ایسی کارروائیوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ نہیں بننے دے گا۔ وزارتِ داخلہ کے مطابق، نئی قانون سازی سے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اضافی اختیارات حاصل ہوں گے، اور ان تنظیموں کی کسی بھی قسم کی مالی یا اخلاقی حمایت و معاونت کو سنگین جرم تصور کیا جائے گا، جس پر 14 سال تک قید کی سزا دی جا سکے گی۔ برطانوی وزیرِ داخلہ شبانہ محمود اور وزیرِ خارجہ یویٹ کوپر نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان تنظیموں کے لیے کام کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور ملکی سلامتی و شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا۔ واضح رہے کہ برطانیہ اس سے قبل بھی ایران سے منسلک 550 سے زائد افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کر چکا ہے۔
متعلقہ عنوانات
یو اے ای میں امریکی سفارتخانے نے سکیورٹی صورتحال کے باعث قونصلر اپائنٹمنٹس منسوخ کر دیں
13 July 2026
امریکی صدر ٹرمپ کا ایران پر مزید شدید حملوں کا اعلان
13 July 2026
یورپی یونین کا غزہ کی بحالی کیلیے ایک ارب ڈالر فنڈ کا اعلان
13 July 2026
خلیجی ملک نے نقد ادائیگیوں سے متعلق بڑی پابندی لگا دی
13 July 2026
ٹرمپ سے متفق ہوں کہ جہازوں کو تحفظ فراہم کرنے پر معاوضہ ملنا چاہیے: عباس عراقچی
13 July 2026
کوئٹہ اور نوشکی میں فائرنگ سے قبائلی رہنما سمیت 3 افراد جاں بحق
13 July 2026
کوہاٹ میں طوفانی بارش سے مکان کی چھت گر گئی، 9 افراد جاں بحق
13 July 2026
فیصل آباد میں گندے نالے میں گر کر 8 سالہ بچہ جاں بحق
13 July 2026