خواتین ترقی کی شراکت دار نہیں قیادت کا کردار ادا کریں: مریم نواز
Web Desk
13 July 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے وفاقی دارالحکومت میں منعقدہ نویں او آئی سی (OIC) منسٹیریل کانفرنس برائے خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کو بااختیار بنانا کسی ایک طبقے کا نہیں بلکہ پوری قوم کی ترقی کا معاملہ ہے، اس لیے خواتین کو ترقی کے سفر میں صرف شراکت دار نہیں بلکہ رہبر اور قائد کا کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کانفرنس میں شریک تمام مسلم ممالک کے نمائندگان کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک اور مہمان نواز لوگوں کی سرزمین ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسلام نے خواتین کو عزت، وقار اور تحفظ کے حقوق دیے ہیں، اور تعلیم، صحت و روزگار ان کی بنیادی ضرورتیں ہیں۔ مریم نواز نے برصغیر کی عظیم خواتین محترمہ فاطمہ جناح، کلثوم نواز اور مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کی سیاسی و سماجی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان شخصیات نے مشکل ترین حالات میں عزم و استقامت کی مثالیں قائم کیں اور آنے والی نسلوں کے لیے راستے آسان کیے۔
وزیراعلیٰ نے پنجاب حکومت کے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ صوبے کے ہر ترقیاتی منصوبے میں خواتین کی کامیابی نمایاں ہے؛ اسکالرشپس اور لیپ ٹاپ اسکیموں میں لڑکیوں کا حصہ 60 فیصد سے زائد ہے، جبکہ “اپنی چھت، اپنا گھر” اور “ہونہار اسکالرشپ” جیسے پروگرامز کے ذریعے انہیں آگے بڑھنے کے مواقع مل رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کو معاشی طور پر خودمختار بنانے کے لیے ای کامرس، آئی ٹی اسکلز، ٹیلرنگ، کوکنگ اور لائیوسٹاک کے شعبوں میں معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔ خواتین کے تحفظ اور صحت کو اپنی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ فیلڈ ہسپتال، کلینک آن ویلز، سیف سٹی کیمرے، ورچوئل پولیس اسٹیشنز اور “پنک الیکٹرک ٹیکسی پروگرام” جیسے انقلابی اقدامات سے خواتین کو محفوظ ماحول اور روزگار فراہم کیا جا رہا ہے۔ آخر میں انہوں نے او آئی سی ممالک پر خواتین کی قیادت کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا اور شرکاء کو تاریخی شہر لاہور کے دورے کی دعوت بھی دی۔
متعلقہ عنوانات
یو اے ای میں امریکی سفارتخانے نے سکیورٹی صورتحال کے باعث قونصلر اپائنٹمنٹس منسوخ کر دیں
13 July 2026
امریکی صدر ٹرمپ کا ایران پر مزید شدید حملوں کا اعلان
13 July 2026
یورپی یونین کا غزہ کی بحالی کیلیے ایک ارب ڈالر فنڈ کا اعلان
13 July 2026
خلیجی ملک نے نقد ادائیگیوں سے متعلق بڑی پابندی لگا دی
13 July 2026
ٹرمپ سے متفق ہوں کہ جہازوں کو تحفظ فراہم کرنے پر معاوضہ ملنا چاہیے: عباس عراقچی
13 July 2026
لاہور، واٹر لینڈ پارک میں 9 سالہ بچی کی ہلاکت، منیجرسمیت 3 ذمہ دار گرفتار
13 July 2026
لاڑکانہ میں پولیس کی کارروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون گرفتار
13 July 2026
کوئٹہ اور نوشکی میں فائرنگ سے قبائلی رہنما سمیت 3 افراد جاں بحق
13 July 2026