LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسلام نے 14 صدیاں قبل خواتین کو مساوات اور معاشی حقوق دیے: یوسف رضا گیلانی ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی کے قریب دھماکا، 2 اہلکار شہید، متعدد زخمی او آئی سی کانفرنس، خواتین کی ترقی مسلم دنیا کی خوشحالی کی ضمانت ہے: اعظم نذیر وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے، نواز شریف بھی ہمراہ عمان کے ساتھ آبنائے ہرمز پر مشترکہ طریقہ کار میں امریکا رکاوٹ بن رہا ہے: اسماعیل بقائی ضلع دیامر میں سیلابی ریلوں سے تباہی، متعدد مکانات اور رابطہ پل بہہ گئے وفاقی آئینی عدالت کا تاریخی فیصلہ؛ نئی گج ڈیم کیس میں ہائی کورٹ کا حکم کالعدم یوکرینی صدر نے وزیراعظم یولیا کو عہدے سے ہٹا دیا، حکومت مستعفی وفاق اپنے نظام کی خامیوں کا بوجھ عوام پر ڈالنے کے بجائے انہیں دور کرے، سہیل آفریدی بنگلہ دیش میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی، اموات کی تعداد 52 ہوگئی مریم نواز سے پرتگال کے سفیر کی ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق آئینی عدالت کا پیرسوہاہ مونال ریسٹورنٹ گرانے کا فیصلہ کالعدم قرار قومی ٹیسٹ اسکواڈ دورۂ ویسٹ انڈیز کے لیے روانہ؛ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس 2 ہزار سے زائد پوائنٹس گر گیا یومِ شہدائے کشمیر،13 جولائی حق، قربانی اور استقامت کا عظیم دن ہے: محسن نقوی

ضلع دیامر میں سیلابی ریلوں سے تباہی، متعدد مکانات اور رابطہ پل بہہ گئے

Web Desk

13 July 2026

چلاس کے ضلع دیامر میں موسلا دھار بارشوں کے بعد آنے والے خوفناک سیلابی ریلوں اور طغیانی نے تھور، کھنبری، بونرداس اور نیاٹ سمیت مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے۔ سیلابی ریلوں کے باعث متعدد مکانات، وسیع رقبے پر کھڑی فصلیں، زرعی زمینیں اور درخت بہہ گئے ہیں جبکہ سیلابی ملبہ گھروں میں داخل ہو گیا ہے۔ بونرداس میں آنے والے سیلاب کی وجہ سے شاہراہِ قراقرم ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں سینکڑوں مسافر، مال بردار گاڑیاں اور سیاح کھلے آسمان تلے پھنس کر رہ گئے ہیں۔ تھور کے مقام پر ایک نجی کمپنی کے 13 ڈمپر، ایک ایکسویٹر، ایک کریش پلانٹ اور 2 واٹر ٹینکر بھی سیلابی ریلے کی نذر ہو چکے ہیں۔ تباہی کے باعث متاثرہ علاقوں میں بجلی اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے اور متعدد رابطہ سڑکیں بند ہیں۔ متاثرین نے حکومت سے فوری امدادی کارروائیوں، بجلی کی بحالی اور سڑکوں کی مرمت کا مطالبہ کیا ہے، جس پر متعلقہ اداروں نے نقصانات کا تخمینہ لگانے اور سڑکوں کی بحالی کے لیے آپریشن شروع کر دیا ہے۔