LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے، نواز شریف بھی ہمراہ عمان کے ساتھ آبنائے ہرمز پر مشترکہ طریقہ کار میں امریکا رکاوٹ بن رہا ہے: اسماعیل بقائی ضلع دیامر میں سیلابی ریلوں سے تباہی، متعدد مکانات اور رابطہ پل بہہ گئے وفاقی آئینی عدالت کا تاریخی فیصلہ؛ نئی گج ڈیم کیس میں ہائی کورٹ کا حکم کالعدم یوکرینی صدر نے وزیراعظم یولیا کو عہدے سے ہٹا دیا، حکومت مستعفی وفاق اپنے نظام کی خامیوں کا بوجھ عوام پر ڈالنے کے بجائے انہیں دور کرے، سہیل آفریدی بنگلہ دیش میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی، اموات کی تعداد 52 ہوگئی مریم نواز سے پرتگال کے سفیر کی ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق آئینی عدالت کا پیرسوہاہ مونال ریسٹورنٹ گرانے کا فیصلہ کالعدم قرار قومی ٹیسٹ اسکواڈ دورۂ ویسٹ انڈیز کے لیے روانہ؛ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس 2 ہزار سے زائد پوائنٹس گر گیا یومِ شہدائے کشمیر،13 جولائی حق، قربانی اور استقامت کا عظیم دن ہے: محسن نقوی امریکا کے سرک، بندر عباس اور جاسک پر حملے، پہلی بار سمندری ڈرون استعمال وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر روانہ پاسداران انقلاب نے کویت، بحرین اور اردن میں امریکی اڈوں پر میزائل داغ دیئے

یومِ شہدائے کشمیر،13 جولائی حق، قربانی اور استقامت کا عظیم دن ہے: محسن نقوی

Web Desk

13 July 2026

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے یومِ شہدائے کشمیر کے موقع پر 13 جولائی 1931 کے 22 کشمیری شہداء کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تاریخی دن حق، قربانی اور استقامت کی لازوال داستان کی یاد دلاتا ہے۔ اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ ڈوگرہ راج کے ظلم و جبر کے خلاف اذان کے دوران جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کا لہو کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی جدوجہد کو نئی طاقت اور سمت فراہم کر رہا ہے۔ وزیرِ داخلہ نے بھارت کے غیر قانونی اور غیر آئینی اقدامات پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ طویل پابندیوں اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں نے مقبوضہ وادی کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر دیا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ محسن نقوی نے واضح کیا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل صرف اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہی ممکن ہے، پاکستان کشمیریوں کو کسی موڑ پر تنہا نہیں چھوڑے گا اور آزادی تک ہر عالمی فورم پر ان کی مؤثر آواز بنتا رہے گا۔