LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وفاقی آئینی عدالت کا تاریخی فیصلہ؛ نئی گج ڈیم کیس میں ہائی کورٹ کا حکم کالعدم یوکرینی صدر نے وزیراعظم یولیا کو عہدے سے ہٹا دیا، حکومت مستعفی وفاق اپنے نظام کی خامیوں کا بوجھ عوام پر ڈالنے کے بجائے انہیں دور کرے، سہیل آفریدی بنگلہ دیش میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی، اموات کی تعداد 52 ہوگئی مریم نواز سے پرتگال کے سفیر کی ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق آئینی عدالت کا پیرسوہاہ مونال ریسٹورنٹ گرانے کا فیصلہ کالعدم قرار قومی ٹیسٹ اسکواڈ دورۂ ویسٹ انڈیز کے لیے روانہ؛ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس 2 ہزار سے زائد پوائنٹس گر گیا یومِ شہدائے کشمیر،13 جولائی حق، قربانی اور استقامت کا عظیم دن ہے: محسن نقوی امریکا کے سرک، بندر عباس اور جاسک پر حملے، پہلی بار سمندری ڈرون استعمال وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر روانہ پاسداران انقلاب نے کویت، بحرین اور اردن میں امریکی اڈوں پر میزائل داغ دیئے وزیراعلیٰ بلوچستان کا ہنہ اڑک کے گاؤں ببری کا دورہ، آپریشن شعبان کا جائزہ لیا مریم نواز کا حقِ خودارادیت کیلئے جان دینے والے کشمیریوں کو خراجِ تحسین امریکی حملے اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہیں، ایرانی وزارت خارجہ

وزیراعلیٰ بلوچستان کا ہنہ اڑک کے گاؤں ببری کا دورہ، آپریشن شعبان کا جائزہ لیا

Web Desk

13 July 2026

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہنہ اڑک کے علاقے ببری کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے دہشت گردوں کے خلاف جاری ‘آپریشن شعبان’ کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے آپریشن میں حصہ لینے والے پولیس فورس کے جوانوں سے ملاقات کی اور ان کی بے مثال بہادری، غیر متزلزل عزم اور اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ فورس کے جوانوں نے وزیراعلیٰ کو اپنے درمیان پا کر شدید مسرت کا اظہار کیا اور ان کے ہمراہ ‘پاکستان زندہ باد’ کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری سکیورٹی فورسز کی قربانیاں پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں؛ انہوں نے عزم دہرایا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف یہ کارروائیاں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی۔