LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
جنگ کے خاتمے اور لبنان کی خود مختاری یقینی بنائے بغیر امن ممکن نہیں: باقر قالیباف عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مجموعی طور پر کمی اور اتار چڑھاؤ کا رجحان برقرار ایرانی فوج کا آبنائے ہرمز میں امریکی MQ-1 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ یوکرینی صدر زیلنسکی کا امریکی اور یورپی نمائندوں سے نئے مذاکرات کا انکشاف حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان، نئی قیمتوں کا اطلاق 17 نومبر کو ایک روز کے لیے ہوگا امیرِ تبلیغی جماعت مولانا نذر الرحمن کی نمازِ جنازہ لاہور میں ادا کر دی گئی، اندرون و بیرونِ ممالک سے لاکھوں افراد کی شرکت اڈیالہ جیل میں خاتون قیدی کے سیل سے 7 چھوٹے سانپ نکلنے کی خبر بے بنیاد اور من گھڑت قرار: سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل امریکا اب دنیا کا عظیم ترین ملک ہے، دو سال پہلے ایسا نہیں تھا، ٹرمپ پاکستانی گیمر عاطف بٹ نے تھائی لینڈ میں ٹیکن 8 چیمپئن شپ جیت لی 10 ویں پاکستان صنعتی نمائش اختتام پذیر، 150 ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی شرکت اگر بانی کو کچھ ہوا تو حکمران اور انہیں قید رکھنے والے تمام افراد ذمہ دار ہوں گے: علامہ ناصر عباس اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق شاہ سلمان کا نئی عسکری تقرریوں کا شاہی فرمان جاری، اہم عہدوں پر تبدیلیاں پاکستان خطے میں ترقی، امن اور استحکام کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا: اسحاق ڈار ای سی او ممالک کے درمیان علاقائی تعاون، معاشی انضمام کے فروغ کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم

پاکستان کا خطے میں بڑھتی کشیدگی پر اظہارِ تشویش، تحمل اور سفارت کاری پر زور

Web Desk

12 July 2026

پاکستان نے ایران اور امریکہ کے درمیان حالیہ حملوں کے تبادلے کے نتیجے میں مشرقِ وسطیٰ اور خلیجی خطے میں بڑھتی ہوئی شدید کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام فریقین سے انتہائی تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے ایک باضابطہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال اور حالیہ فوجی واقعات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے، جو علاقائی امن و استحکام کے لیے شدید خطرہ بن رہے ہیں۔ انہوں نے تمام متعلقہ فریقوں پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر کشیدگی میں کمی (ڈی-اسکیلیشن) کے لیے عملی اقدامات کریں اور “اسلام آباد مفاہمتی یادداشت” (Islamabad MoU) کے تحت اپنے اپنے وعدوں کی پاسداری کو یقینی بنائیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان خطے کے تمام برادر ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ کسی بھی قسم کی مزید اشتعال انگیزی صورتحال کو قابو سے باہر کر سکتی ہے، اس لیے تمام فریقین ذمہ داری کا ثبوت دیں تاکہ خطے کو کسی بڑے بحران سے بچایا جا سکے۔ طاہر اندرابی کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے قیام کے لیے بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے اپنے عزم پر سختی سے قائم ہے۔