جاپان سے دبئی جانے والے کارگو طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ
Web Desk
12 July 2026
جاپان کے شہر اوساکا سے دبئی جانے والے امارات ایئرلائن کے ایک کارگو طیارے نے انجن میں تکنیکی خرابی کے باعث کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔
ذرائع کے مطابق، امارات ایئرلائن کی پرواز ‘ای کے 9801’ (EK-9801) جاپان سے دبئی کی طرف محوِ پرواز تھی کہ اچانک اس کے انجن میں فالٹ کی انڈیکیشن (نشاندہی) موصول ہوئی، جس کے نتیجے میں پائلٹ نے فوری طور پر طیارے کا رخ کراچی کی طرف موڑنے کا فیصلہ کیا۔ ایئرپورٹ حکام نے ہنگامی صورتحال کے پیشِ نظر طیارے کو باآسانی لینڈ کروایا، جس کے بعد اسے ایئرپورٹ کے بے (Bay) پر پارک کر کے تکنیکی جانچ پڑتال شروع کر دی گئی ہے۔
کراچی ایئرپورٹ حکام نے واقعے سے متعلق اپنے باضابطہ بیان میں بتایا ہے کہ یہ کارگو طیارہ کل دوپہر 12 بجے تک کراچی ایئرپورٹ کی پارکنگ میں ہی موجود رہے گا۔ طیارے میں موجود انجن کی خرابی کو دور کرنے کے لیے انجینئرنگ ٹیم مسلسل کام کر رہی ہے۔ حکام نے مزید واضح کیا کہ طیارے میں صرف کارگو سامان موجود ہے اور ہنگامی لینڈنگ کے بعد طیارے کے عملے (Crew) کو آرام کی غرض سے مقامی ہوٹل منتقل کر دیا گیا ہے۔ تمام ضروری مرمت اور مکمل تکنیکی کلیئرنس حاصل کرنے کے بعد طیارے کو دوبارہ دبئی کے لیے روانہ کر دیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
جنگ کے خاتمے اور لبنان کی خود مختاری یقینی بنائے بغیر امن ممکن نہیں: باقر قالیباف
16 November 2026
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مجموعی طور پر کمی اور اتار چڑھاؤ کا رجحان برقرار
16 November 2026
ایرانی فوج کا آبنائے ہرمز میں امریکی MQ-1 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ
16 November 2026
یوکرینی صدر زیلنسکی کا امریکی اور یورپی نمائندوں سے نئے مذاکرات کا انکشاف
16 November 2026
حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان، نئی قیمتوں کا اطلاق 17 نومبر کو ایک روز کے لیے ہوگا
16 November 2026
امیرِ تبلیغی جماعت مولانا نذر الرحمن کی نمازِ جنازہ لاہور میں ادا کر دی گئی، اندرون و بیرونِ ممالک سے لاکھوں افراد کی شرکت
16 November 2026
اڈیالہ جیل میں خاتون قیدی کے سیل سے 7 چھوٹے سانپ نکلنے کی خبر بے بنیاد اور من گھڑت قرار: سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل
16 November 2026
10 ویں پاکستان صنعتی نمائش اختتام پذیر، 150 ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی شرکت
16 November 2026